قلندرز کی دھمال کنگز کا ہوا برا حال۔ عبداللہ شفیق اور فخر زمان کی دھواں دھار بیٹنگ سے لاہور نےپی ایس ایل کا ایلی مینیٹر جیت لیا.

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

قلندرز کی دھمال کنگز کا ہوا برا حال۔ عبداللہ شفیق اور فخر زمان کی دھواں دھار بیٹنگ سے لاہور نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کا سیزن ایکس ایلی مینیٹر مقابلہ جیت لیا۔ مین آف دی میچ عبداللہ شفیق اور فخر زمان کی بالترتیب 65 اور 47 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت لاہور قلندرز نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کراچی کنگز کے خلاف 191 رنز کا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔لاہور قلندرز کا مقابلہ اب اسی مقام پر آج 23 مئی بروز جمعہ کو ایلیمینیٹر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا، جبکہ کراچی کنگز کی مہم ایچ بی ایل پی ایس ایل کی جیت مہم یہیں پر ختم ہوئی، جہاں اس نے چھ میچ جیتے اور پانچ میں شکست کھائی۔ ایلیمینیٹر 2 کا فاتح 25 مئی کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلے گا۔

کنگز  باؤلرز کی  کامیابیوں کے نشان قلندرز کے عبداللہ شفیق۔ فخر زمان اور کوشل کی جارحانہ بیٹنگ نے مٹا ڈالے۔

کنگز کے 190 رنز پر مشتمل ہدف کے تعاقب میں فخر اور محمد نعیم (14رنز، 12 گیندیں ایک چوکا) نے اوپننگ پارٹنر شپ میں 42 رنز بنائے، محمد نعیم کو کنگز کے حسن علی نے شکار کیا۔ فخر، جنہوں نے اپنے 47 رنز کے لیے 28 گیندوں کا سامنا کیا، کریز پر قیام کے دوران پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے، جس نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں قلندرز کے مشترکہ دوسرے سب سے زیادہ کامیاب تعاقب کے لیے مضبوط بنیاد قائم کی۔عبداللہ شفیق ، جو 5ویں اوور میں بیٹنگ کے لیے کریز پر پہنچے انہوں نے کوسل پریرا (30 رنز،24 گیندیں ۔ ایک چھکا۔ ایک چوکا ) کے ہمراہ کنگز کے باؤلرز کا جارحانہ انداز میں مقابلہ کیا ۔۔ان سے پہلے عبداللّٰہ نے فخر کے ساتھ مل کر 22 گیندوں پر 33 رنز کی شراکت قائم کی۔ نویں اوور میں فخر کی پویلین واپسی ہوئی تو اس وقت قلندرز کا سکور 2 وکٹوں پر 89 رنز تھا، اور ابھی قلندرز کو جیت کیلئے فی اوور میں 10.20 رنز درکار تھے۔عبداللہ اور کوسل کی جوڑی نے اگلے پانچ اوورز میں 67 رنز بنا کر کنگز کے باؤلرز کو بیک فٹ پر لا کھڑا کیااور تیسری وکٹ کے لیے 83 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔اس دھواں دھار شراکت کا خاتمہ کنگز کے لیڈنگ باؤلر حسن علی نے کیا۔ عبداللہ نے اپنی آٹھویں ایچ بی ایل پی ایس ایل نصف سنچری بنانے کے لیے تین چوکے اور پانچ چھکے لگائے، انہیں 16ویں اوور میں جیمز ونس آؤٹ تو کر لیا مگر عبداللہ اپنے ذمیہ ٹارگٹ حاصل کر چکے تھے۔قلندرز نے آٹھ گیندیں قبل حاصل کر لیا بھانوکا راجا پاکسا نے وننگ سٹروک کے علاوہ دو چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا انہوں نے 12 گیندوں پر 23رنز (ناٹ آؤٹ) بنائے۔ کراچی کی باؤلنگ میں حسن علی نے دو ۔ فواد علی اور میر حمزہ نے ایک ایک بیٹسمین کو آؤٹ کیا۔

کنگز کے کپتان وارنر اور ساؤتھ پاؤ خوشدل شاہ نے قلندرز کے باؤلرز کا ٹکر کا مقابلہ کیا لیکن مجموعی ہدف 190 رنز دے پائے۔

کنگز کے کپتان وارنر اور خوشدل شاہ نے قلندرز کے باؤلرز کا ٹکر کا مقابلہ کیا لیکن مجموعی ہدف 190 رنز دے پائے ۔20 اوورز کی اننگز میں 8 وکٹیں بھی گر گئیں۔ ڈیوڈ وارنر نے کریز پر اپنے 15 اوور کے قیام کے دوران 75 رنز بنائے۔ اگلا بہترین سکور نمبر 6 بلے باز خوشدل شاہ کا ناقابل شکست 27 رنز تھا مڈل آف دی اننگز قلندرز کے باؤلنگ اٹیک نے تابڑ توڑ حملے جاری رکھے اور چھ بیٹسمینوں کا شکار بھی کیا۔ٹاس جیتنے والے کنگز کے بیٹنگ کا انتخاب کرنے کے بعد، قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کنگز کے تیزی سے بڑھتی اور خطرناک بنتی ہوئی اوپننگ پارٹنر شپ(24گیندوں پر43 رنز) توڑی۔آفریدی نے ٹم سیفرٹ ( آٹھ گیندوں پر 16 رنز) کو آؤٹ کیا۔ اگلے بیٹسمین ونس بھی 72 کے مجموعے پر آؤٹ ہو گئے۔انہیں شکیب الحسن نے آؤٹ کر دیا اور کنگز کے سات اوورز میں دو وکٹوں پر 74 رنز تھے۔کپتان وارنر رنز بناتے رہے، دوسری طرف سے وکٹیں گرتی رہیں کنگز نے سعد بیگ (11گیندوں پر 11 رنز۔ایک چوکا) اور محمد عرفان خان (12 گیندوں پر18رنز، ایک چھکا) کو اگلی 22 گیندوں کے کھیل میں کھو دیا۔ قلندرز کے محمد نعیم نے جارح مزاج ٹاپ سکورر آسٹریلوی ساؤتھ پاو کو آؤٹ کر دیا اور انہیں 16ویں اوور میں آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 52 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔کنگز آخری پانچ اوورز میں 50 رنز بنانے میں کامیاب رہے، خوشدل شاہ کی 14 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں سے مزین 27 رنز کی اننگز نے اہم کردار ادا کیا۔ محمد نبی نے 12 گیندوں پر 18 رنز بنائے جس میں ایک چھکا بھی شامل تھا۔قلندرز کے وکٹ ٹیکر حارث رؤف نے چار اوورز میں 35 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ کپتان شاہین آفریدی دو وکٹوں کی خاطر 47 رنز کی پھینٹی برداشت کرنا پڑی۔

کنگز کے خلاف قلندرز کی جیت کہانی۔ اعداد و شمار کی زبانی۔

میچ 32: ایلیمینیٹر 1 – لاہور قلندرز نے قذافی سٹیڈیم میں کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔

کراچی کنگز 190-8، 20 اوورز (ڈیوڈ وارنر 75، خوشدل شاہ 27 ناٹ آؤٹ؛ قلندرز باؤلنگ حارث رؤف 3-35، شاہین شاہ آفریدی 2-47)۔

لاہور قلندرز 191-4، 18.4 اوورز (عبداللہ شفیق 65، فخر زمان 47، کوسل پریرا 30، بھانوکا راجا پاکسے 23 ناٹ آؤٹ؛

کنگز باؤلنگ حسن علی 2-37

پلیئر آف دی میچ – عبداللہ شفیق (لاہور قلندرز)۔

میچ شیڈول یہ ہے3  کہ ایلی مینیٹر 2 – قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرزـ شام 7:30 بجے۔

  • Related Posts

    ⁩آئی سی سی چیمپئن ز ٹرافی 2025ء میں ویورشپ کا نیا ریکارڈ قائم۔ 52فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    فہیم اشرف کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چھ برسوں بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن ایکس کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *