جو مودی ڈراتا تھا اس کی چیخیں پوری دنیا نے سنیں۔ پاک فوج نے دشمن کو چاروں شانے چت کردیا: ملتان میں معرکہ حق کنونشن سےوفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا خطاب

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گیا کہ متحد قوم کو دشمن جھکا نہیں سکتا، ہم مقابلے کے لئے سر پر کفن باندھ کر نکلتے ہیں، آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کا ستیاناس کر کے رکھ دیا، ساری قوم کو سپہ سالار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پر فخر ہے۔ وہ ملتان میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے استحکام پاکستان پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ معرکہ حق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ فوج پر تنقید کرنے والوں کو بھی منہ توڑ جواب مل گیا، عسکری اداروں نے 3 دن تک جذبات پر قابو رکھا، دشمن نے ہمارے تحمل کو بزدلی سمجھ لیا لیکن پاکستان نے دن کے اجالے میں بھارت کو للکارا اور ڈیڑھ گھنٹے میں دشمن منتوں اور ترلوں پر اتر آیا، سپہ سالار نے پہلے نمازکی امامت کی پھر نعرہ تکبیر بلند کیا عبدالعلیم خان نے کہا کہ جو مودی ڈراتا تھا اس کی چیخیں پوری دنیا نے سنیں، اس معرکے میں دشمن کے 6 جہاز گرائے ہمارے ایک کو بھی آنچ نہیں آئی، اللہ کے کرم سے سپہ سالار کی بہترین قیادت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں،خواتین اور شہریوں کے درجات کی بلندی کے لئے ہم سب دعا گو ہیں، ساری قوم شہداء کے خون کی مقروض ہے، چین، ترکیہ اور آذربائیجان کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پوری دنیا پر پاک فوج کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس قدر تاریخی کامیابی کے بعد سید عاصم منیر کے لئے فیلڈ مارشل کا اعزاز نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ مسلم امہ کے لئے بھی بڑے اعزاز کی بات ہے، پاک فوج نے دشمن کو چاروں شانے چت کر کے بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے،اب مودی سرکارکو سمجھ جانا چاہیے وہ پہلے ہی اپنی بے وقوفی اور نالائقی پر خفت اٹھا چکا ہے، ہم بھارت کی گیدڑ بھبھکیوں میں آنے والے نہیں، یقین محکم کے ساتھ ہماری مسلح افواج اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا خطاب

آزاد جموں و کشمیر میں بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والی مسجد پر یہی بنیان مرصوص والی آیت لکھی ہوئی تھی۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ہم بحیثیت قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہیں، مسلمان کے لئے شہادت سے بلند کوئی رتبہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والی مسجد پر یہی بنیان مرصوص والی آیت لکھی ہوئی تھی اور قرآن پاک کا یہ حکم ہی ہمارے آپریشن کی بنیاد بنا۔ عبدالعلیم خان نے فیلڈ مارشل اور چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور افواج پاکستان کے ہر افسراور جوان کو قوم کی طرف سے سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اْس کا سامنا ایک زندہ قوم سے ہے، مودی ہمیشہ الزام طرازی اور بہتان طرازی سے پاکستان کو اپنے اندرونی معاملات میں ملوث قرار دیتا ہے۔ معرکہ حق کنونشن سے استحکام پاکستان پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی گل اصغر بھگور سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ساری قوم کے ماتھے کا جھومر ہے ۔انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اس کنونشن کا انعقاد کر کے اپنا قومی فریضہ سرانجام دیا ہے اور آج جنوبی پنجاب کے عوام نے بھی اتنی بڑی تعداد میں لیہ شہر میں سخت موسم کے باوجود کنونشن میں شرکت کر کے زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے استحکام پاکستان پارٹی کے معرکہ حق کنونشن میں مرکزی سیکرٹری جنرل میاں خالد محمود، صدر پنجاب رانا نذیر احمد خان، جنرل سیکرٹری و ایم پی اے شعیب صدیقی،ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ، تسکین خاکوانی، سابق ممبر پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل، صدر جنوبی پنجاب رفاقت علی گیلانی،جنرل سیکرٹری ساؤتھ پنجاب تحسین نواز گردیزی، صدر آئی پی پی لاہور ملک زمان نصیب،ڈاکٹر شاہدہ بھٹہ، نیاز گشکوری، سفینہ خان اور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،سیاسی و سماجی رہنماؤں، تاجر برادری اور مذہبی تنظیموں نے شرکت کی۔ قبل ازیں صدر استحکام پاکستان پارٹی ۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان ملتان پہنچے تو اْن کا ائیر پورٹ پر مرکزی اور صوبائی قیادت نے والہانہ استقبال کیا۔

  • Related Posts

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نےایک ماہ میں 4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ حکومت کا اظہار تشکر ۔ سرکاری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

    محمد ندیم قیصر…

    پاکستان بیلاروس سربراہان ملاقات میں باہمی مفاہمت کی مختلف یادداشت پر دستخط ۔ تجارت، اقتصادی تعاون کے عزم کا اظہار

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *