
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
سلمان شاہین نے یونائیٹڈ کو ہرا دیا، قلندرز نے دفاعی چیمپئن یونائیٹڈ کو بھیگی بلی بنادیا ایچ بی ایل پی ایس ایل کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ مین آف دی میچ سلمان مرزا اور شاہین شاہ آفریدی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس کے ایلی مینیٹر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن اپ کو تہس نہس کر کے رکھ دیا ۔دونوں باؤلرز نے صرف 6.1 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 6 یونائیٹڈ بیٹسمینوں کو پویلین چلتا کیااور لاہور قلندرز نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں 95 رنز سے فتح
درج کی۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے فائنل میں قلندرز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے اتوار 25 مئی کو قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔قلندرز چوتھی بار فائنل میں پہنچے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی 203رنز کے ہدف کے تعاقب میں پیشقدمی 107 پر دم توڑ گئی۔ یہ مجموعہ پی ایس ایل ایکس کا دوسرا مشترکہ کم تر مجموعہ قرار پایا ہے 203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں۔ قلندرز نے یونائیٹڈ کے نامور بیٹسمینوں کے قدم ابتداء میں ہی اکھاڑ ڈالے اور یونائیٹڈ کی اننگز کو 15.1 اوورز میں ہی تمام کردیا ۔ لیگ سپنر رشاد حسین نے بھی تین وکٹیں اڑائیں سلمان علی آغا(26 گیندوں پر 33 رنز۔ ایک چھکا چار چوکے) اور شاداب خان (14گیندیں 26 رنز ۔تین چوکے) یونائیٹڈ کے لیے ڈبل فیگرز تک پہنچنے والے دو ہی بیٹسمین تھے۔قلندر کے کپتان شاہین نے ابتدائی اوور میں یونائیٹڈ کے محمد شہزاد کی سٹمپ کی پہلے ہی اوور میں اکھاڑ پھینکی اور اپنے خطرناک عزائم کا احساس دلوا دیا۔سیکنڈ اٹیک باؤلر سلمان نے دوسرے اوور میں دوسرے اوپنر صاحبزادہ فرحان کو اور چوتھے اوور میں رسی وین ڈیر ڈوسن کو آؤٹ کرتے ہوئے نئی بال کروانے کا حق ادا کردیا۔ بھاری ہدف کے تعاقب میں عماد وسیم اور سلمان آغا نے بوجھل قدموں کے ساتھ پاور پلے کے پانچویں اوور میں 14 رنز کی شراکت سے یونائیٹڈ اننگز کو بچانے کی کوشش کی،لیکن بمشکل 33 رنز پر پہنچ پائے تھے کہ سلمان علی آغا کو بھی پویلین واپسی کا راستہ دکھا دیا گیا ۔انہیں ہم نام باؤلر سلمان نے ہی آؤٹ کیا۔72 کے مجموعے پر آدھی یونائیٹڈ بیٹنگ بکھر چکی تھی اور مزید صرف 35 رنز کے اضافہ کے ساتھ باقی 5 وکٹیں بھی گر گئیں ، رشاد نے 12ویں اوور میں دو بار حملہ کیا۔ شاہین نے آخری وکٹ 16 ویں اوور میں حاصل کی شاہین آفریدی نے 3.1اوور میں ایک میڈن کے ساتھ صرف تین رنز دے کر تین وکٹوں کی متاثر کن کارکردگی دکھائی۔
قلندرز کا 202/8 رنز کا مجموعہ کوسل پریرا اور محمد نعیم کی نصف سنچریوں کی مرہون منت رہا۔ کنگز کے خلاف ہیرو عبداللہ شفیق رنگ نہ جما پائے۔
اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو202/8 رنز کا مجموعہ کوسل پریرا اور محمد نعیم کی نصف سنچریوں کی مرہون منت رہا۔ کنگز کے خلاف ہیرو عبداللہ شفیق رنگ نہ جما پائے۔یونائیٹڈ نے دوسرے ہی اوور میں قلندرز کے ماسٹر بلاسٹر بیٹسمین فخر زمان کو آؤٹ کردیا انہوں نے 11 گیندوں پر 12 رنز بنائے۔دوسرے اوپنر نعیم نے فخر کی کمی محسوس نہ ہونے دی اور انہوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اپنی تیسری نصف سنچری بنائی، اور ہلکے پھلکے انداز میں بیٹنگ کرنے والے عبداللہ شفیق کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کیلئے 70 رنز کا سٹینڈ دیا۔ قلندرز نے پاور پلے گیم میں 58 رنز بنائے جس میں نسیم شاہ کے کروائے گئے پانچویں اوور میں 18 رنز کی پٹائی بھی شامل تھی۔عماد وسیم نے اننگز کے آٹھویں اوور میں نعیم کو آؤٹ کیا تو وہ اس وقت تک سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے صرف 25 گیندوں پر تیز ترین 50 رنز بنا چکے تھے دوسرے نصف سنچری میکر بیٹسمین پریرا نے صرف 35 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں ایک چوکا اور دو چھکے بھی شامل تھی۔ عبداللہ شفیق 25 رنز بنانے کیلئے 24 گیندیں کھیل گئے تین چوکے لگائے لیکن کنگز کے خلاف والی اننگز جیسا رنگ نہ جما پائے ۔عبداللہ اپنی ٹیم کے 12ویں اوور میں جیمز نیشام کا شکار بنے تو یہ تیسری وکٹ 103 رنز پر گری۔ اگلی 28 گیندوں پر پریرا اور بھانوکا راجا پاکسے کی سری لنکن جوڑی نے رنز بنانے کی رفتار کو برقرار رکھنے کی کوشش کی اور چوتھی وکٹ کیلیے 48 رنز کا اضافہ کیا ۔راجہ پاکسے نے 13 گیندوں پر 22 رنز ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے بنائے۔
قلندرز کی آخری پانچ اوورز میں رنزوں کی دھمال۔ 69 رنز کا اضافہ کر دیا۔
قلندرز کی رنزوں کی دھمال کی بدولت آخری پانچ اوورز میں بھی 69 رنز بنا لیے گئے نسیم شاہ نے اننگز کے 18ویں۔لیکن مہنگے اوور میں پریرا کو آؤٹ تو کیا لیکن پریرا نے اسی اوور میں نسیم شاہ کو دو چھکے اور ایک چوکا بھی رسید کیا آصف علی نے سات گیندوں پر 15 رنز دو چھکوں کی مدد سے بنائے۔ قلندرز نے ایچ بی ایل سیزن ایکس میں میں تیسری بار 200 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔یونائیٹڈ کی جانب سے تیمل ملز نے تین جبکہ سلمان نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
قلندرز نے ایلی مینیٹر ٹو میں یونائیٹڈ کو چاروں شانے کیسے چت کیا۔ اعدادوشمار کا جائزہ۔
میچ 33: ایلیمینیٹر 2 – لاہور قلندرز نے قذافی سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے ہرا دیالاہور قلندرز 202/8رنز 20 اوورز
کوسل پریرا 61، محمد نعیم 50، عبداللہ شفیق 25، بھانوکا راجا پاکسے 22؛۔
یونائیٹڈ باؤلنگ :تیمل ملز 3-42، سلمان ارشاد 2-40
اسلام آباد یونائیٹڈ بیٹنگ: 107 آل آؤٹ، 15.1 اوورز (سلمان علی آغا 33، شاداب خان 26؛
قلندرز باؤلنگ:شاہین شاہ آفریدی 3 رنز دے کر 3 وکٹیں ، سلمان مرزا 16 رنز دے کر 3ڈکٹیں ، رشاد حسین 34 رنز دے کر 3 وکٹیں۔
میچ کا بہترین کھلاڑی – سلمان مرزا (لاہور قلندرز)
کل اتوار25 مئی کو فائنل میچ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔فائنل میچ قذافی سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز مدمقابل میچ شام 7.30 بجے شروع ہو گا۔