
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
طوفان بادو باراں نے پنجاب بھر میں تباہی مچا دی۔ دن میں رات ہو گئی۔معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے۔ بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ 10افراد جاں بحق ۔51 زخمی ہوئے۔ دیو قامت بل بورڈز گر گئے۔ سولر پینل اڑ گئے۔درجہ حرارت میں کمی کے باوجود گرمی کا زور نہ ٹوٹ سکا۔وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جمعرات کی دوپہر سے شروع ہونیوالا طوفان بادو باراں صوبہ کے طول و عرض میں پھیلتا گیا۔ اسلام تیز آندھی سے دوپہر میں ایسا گھٹا ٹوپ اندھیرا چھا گیا کہ دن رات میں بدل گیا ۔یہ سلسلہ رات ڈھلنے تک جاری رہا ۔
پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے طوفان بادو باراں سے تباہی و بربادی کی تفصیلات جاری کردیں۔
پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے طوفان بادو باراں سے تباہی و بربادی کی تفصیلات جاری کردیں۔جس کے مطابق دس افراد کے جاں بحق ہوئےسب سے زیادہ جانی نقصان جہلم میں تین افراد جان سے گئےراولپنڈی ۔ شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ میں ایک ایک شخص آندھی طوفان میں جان کی بازی ہار گیا۔ یہ افرادبوسیدہ مکانات کے گرنے اور طوفان کے دوران غیر محفوظ مقامات پر ہونے کے باعث ہوئیں۔اسلام آباد میں ژالہ باری، بارش کا پانی گھروں میں گھس گیا راولپنڈی کا نالہ لئی بھر جانے سے طغیانی آ گئی۔رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی
لاہور کی فضا مٹی کے غبار سے اٹا گئی۔ گرج چمک کے ساتھ تیز بارش نے الگ تباہی مچائی۔قلندرز گلیڈی ایئرز کی پریکٹس منسوخ
لاہور میں ڈھلتی شام کو تیز آندھی سے فضاء گردوغبار سے اٹ گئی۔بعد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا کئی درخت جڑوں سے اکھڑگئے، قذافی سٹیڈیم کے کئی بوتھ اڑگئے، فلڈ لائٹس کے پول گرگئے جس کی وجہ سے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پریکٹس بھی منسوخ کردی گئی۔چکوال میں تھنڈر سٹارم کے باعث کلر کہار کے قریب موٹر وے ایم ٹو کو کئی گھنٹوں کے لیے بند کرنا پڑ گیا۔گجرات شہر اور نواحی علاقوں میں طوفان بادو باراں سے متعدد گھروں کی چھتوں پر نصب سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچا، ہورڈنگ بورڈ زمین بوس ہو گئے۔ شیخو پورہ، ننکانہ صاحب، میانوالی اور سیالکوٹ میں طوفانی ہواؤں سے ہونے والے حادثات میں تین افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان شہروں میں گھروں کی چھتوں پر نصب سولر پینل اور ڈش انٹینے اڑ گئے رہائشی اور کمرشل عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ملتان، حافظ آباد، گوجرانوالا، اٹک اور سیالکوٹ میں بھی تیز آندھی نے تباہی مچائی دن میں رات کا منظر ہوگیا، بجلی ایسی غائب ہوئی کہ بحالی میں گھنٹوں لگ گئے
خیبر پختونخوا میں بھی مٹی کا طوفان اور موسلادھار بارش نے نظام۔زندگی معطل کر کے رکھ دیا۔
خیبر پختونخوا میں بھی مٹی کا طوفان اور موسلادھار بارش نے نظام۔زندگی معطل کر کے رکھ دیا۔پنجاب کے علاوہ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی۔ پشاور کو مٹی کے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مالا کنڈ، ایبٹ آباد، مردان، چارسدہ اور مانسہرہ سمیت مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔ بجلی گھنٹوں غائب رہی۔ درخت گر گئے۔ بل بورڈز کو شدید نقصان پہنچا۔ گھروں اور تجارتی مراکز پر نصب سولر پلیٹس اڑ گئیں۔ نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہو گیا۔ سرکاری اداروں نے ہنگامی بنیاد پر بحالی اقدامات جاری رکھے لیکن نقصان کے مقابلے میں وسائل ناکافی ثابت اورخاص و عام پریشانی سے دوچار ہوئے۔ موسمیات حکام نے آندھی ۔بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ریسکیو اداروں کو ہمہ وقت ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہسپتالوں میں بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔عوام کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ آندھی بارش کے دوران بوسیدہ عمارتوں میں یا درختوں کے نیچے پناہ لینے سے گریز کریں ۔