
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن ایکس ایڈیشن کا سنسنی خیز اختتام ہوا۔ یہ دس سالہ تاریخ کا حامل پی ایس ایل یوں بھی منفرد رہا کہ اس میگا بین الاقوامی ایونٹ میں شریک نامور قومی و بین الاقوامی کرکٹرز نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت اور پاک فوج کا منہ توڑ جواب دیکھا ۔ حوصلہ مند رہے اور ایونٹ کی تکمیل تک پاکستان میں قیام پذیر رہنے کا اظہار کرتے رہے۔ مخصوص حالات کے باعث جب پی ایس ایل سیزن ایکس کو عارضی طور پر روکا گیا اور جب ترمیمی شیڈول کا اعلان کیا گیا تو پی ایس ایل فرنچائز میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں نے گرمجوشی سے خوشی کا اظہار کیا اور مقررہ وقت میں اپنے ملکوں سے ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرتے ہوئے پاکستان پہنچ گئے ۔ان کے اس جذبہ نے کھیل کی شان کو بڑھایا کہ کھیل کا میدان جنگ کے میدان سے لاکھ درجے بہتر ۔بلکہ مقابلہ ہی نہیں ۔ ملکوں کا مقابلہ صحت مندانہ ہو تو اسلحہ کے زور پر جنگ و جدل کی ضرورت ہی نہ پڑے گی۔ بہرحال پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی قومی و بین الاقوامی کرکٹرز کے جوش و جذبہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ بھارت کو شکست فاش سے دوچار کرنے کے بعد چیف آف آرمی سٹاف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے کر وفاقی حکومت نے افواج پاکستان کی جرات مندی کا اعتراف کیا تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میچز کے دوران پاکستان کی بری فضائیہ اور بحری افواج کے اعزاز میں الگ الگ تقاریب کا اہتمام کیا۔
پاک بحریہ کی ملی اور پیشہ وارانہ خدمات کا اعتراف ۔کھلاڑیوں کا سلیوٹ ہزاروں تماشائیوں کا جوش و خروش عروج پر رہا۔
پی ایس ایل سیزن ایکس کے فائنل میچ سے قبل پاک بحریہ کی ملی اور پیشہ وارانہ خدمات کا اعتراف ۔کھلاڑیوں کا سلیوٹ ہزاروں تماشائیوں کا جوش و خروش عروج پر رہاپاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف قذافی سٹیڈیم پہنچ تو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور دیگر اہم حکام نے پرتپاک استقبال کیا ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا خیر مقدم کیاپی ایس ایل 10 کے فائنل میچ میں پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔نامور گلوکاروں کے ملی نغمے۔ شائقین نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ہر طرف قومی پرچموں کی بہار ہی بہار تھی۔قذافی سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔
فائنل میچ کے دوران پاک بحریہ کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور تیاریوں کو سراہا گیا وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کی بھرپور تیاریوں کے باعث دشمن ہماری سمندری حدود پر حملہ کرنے کی جرات نہ کر سکا۔ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔10 مئی کا دن پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن ترین باب ہے۔ امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب۔سیاسی اکابرین۔ اعلی سول و عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری قذافی سٹیڈیم میں فائنل سے لطف اندوز ہوئے تو ہزاروں میل دور وزیر اعظم محمد شہباز شریف بھی میچ سے جڑے رہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ 10 جیتنے اور تیسری بار ٹائٹل چیمپئن بننے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے فائنل میچ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کو سراہا۔ترکیہ کے دارالحکومت استنبول سے اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا۔پی ایس ایل 10 میں شامل تمام ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ ہرہ کیا۔وزیر اعظم نےپاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی سی بی کی انتظامیہ کو مبارکباد بھی پیش کی انہوں نے بلااشتعال بھارتی جارحیت کے دوران غیر ملکی کھلاڑیوں کے ہمت اور حوصلہ کی داد دی اور کہا کہ آپ سب کی بدولت اس کامیاب ایونٹ کا انعقاد ممکن ہوسکا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا سنسنی خیز پی ایس ایل ایکس کے انعقاد پر پاک آرمی۔رینجرز ۔ پولیس اور انتظامیہ سے اظہار تشکر۔
پی ایس ایل 10 کا شاندار اختتام۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاک آرمی۔ رینجرز ۔ پولیس اور انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پی ایس ایل 10 کے کامیاب اختتام پر سب سے پہلے اللہ تعالٰی کے حضور سربسجود ہیں۔پی سی بی و پی ایس ایل کی پوری ٹیم کا دن رات محنت پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔یہ پاک آرمی۔ رینجرز ۔ پولیس اور انتظامیہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ پاک آرمی۔ ائیر فورس اور نیوی کی جرات اور بہادری کو یادگار خراج تحسین پیش کیا گیا۔سٹیڈیمز آکر میچ دیکھنے اور تینوں فورسز کی بھرپور حوصلہ افزائی پر فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر۔ ائیر چیف ظہیر احمد بابر اور نیول چیف نوید اشرف کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔پی ایس ایل 10 کا کامیابی سے انعقاد پرامن پاکستان کی جیت ہے۔ شائقین کرکٹ کے نظم و ضبط اور خوش و خروش کا کوئی جوڑ نہ تھا۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے قریب دشمن کے حملے کے بعد پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز بہت بڑا چیلنج تھا۔پی ایس ایل 10 کی کامیابی محفوظ پاکستان کی فتح اور بزدل دشمن کی ایک اور محاذ پر شکست ہے۔پوری ٹیم نے چیلنج کو قبول کیا اور اللہ تعالٰی نے ہمارا راستہ آسان کیا ہے۔