بنگالی فاسٹ باؤلر کا پاکستانی بیٹر کو کندھا مارنا بھاری پڑ گیا

محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

سلہٹ سٹرائیکرز کے تیز گیند باز تنظیم ثاقب کو سلہٹ میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں میچ کے دوران کھلنا ٹائیگرز کے آل راؤنڈر پاکستانی محمد نواز کے ساتھ گرما گرم تبادلہ کرنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ اور تین ڈی میرٹ ( منفی ) پوائنٹس بھی کھاتہ میں لکھ دیئے گئے ہیں۔

یہ واقعہ میچ کے 19ویں اوور کے دوران پیش آیا جب تنظیم نے نواز کو آؤٹ کیا اور پھر ان کے کندھے سے ٹکرایا جس کے بعد دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور دوسرے کھلاڑیوں کو ان کو الگ کروانا پڑا۔میچ ریفری احسان الحق نے تصدیق کی ہے کہ یہ ضابطہ اخلاق کے لیول 2 کی خلاف ورزی قرار دی گئی ہے اور تنظیم کو اس خلاف ورزی کے لیے سزا دی گئی ہے۔ثاقب پر ان کی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے تین ڈی میرٹ (منفی ) پوائنٹس دیئے گئے،انہوں نے مزید کہا کہ نواز کو کوئی جرمانہ نہیں ہوا۔

سلہٹ نے یہ میچ آٹھ رنز سے جیت کر پانچ میچوں میں اپنی دوسری جیت رقم کی جبکہ کھلنا اب تک ٹورنامنٹ میں اپنے چار میں سے دو میچ ہار چکی ہے۔

  • Related Posts

    پاکستان میں فٹ بال کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے روڈ میپ کا اعلان: پی ایف ایف صدر سید محسن گیلانی کی پریس کانفرنس

    : محمد ندیم…

    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجینڈز سیزن ٹو کا انگلینڈ میں آغاز۔ محمد حفیظ کی قیادت میں پاکستان شاندار کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *