43

ملتان(سدرہ فاروق )مشہور پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے جوا ایپ پروموشن کیس میں جیل سے رہائی

ملتان(سدرہ فاروق )مشہور پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے جوا ایپ پروموشن کیس میں جیل سے رہائی کے بعد ان کے یوٹیوب کیریئر کے حوالے سے مداحوں کو بڑا اپ ڈیٹ دے دیا۔

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے شوہر سے متعلق گردش افواہوں کا نوٹس لیا اور انہوں نے لکھا “سعد فی الحال بریک لے رہے ہیں”۔

24 سالہ عروب نے مزید بتایا کہ ڈکی بھائی نے جیل سے رہا ہونے کے بعد ابھی تک کوئی نیا ویڈیو ریکارڈ نہیں کیا اور نہ ہی مداحوں کے ساتھ کوئی تصاویر لی ہیں۔

ان کا کہنا تھا ابھی کے لیے یہ سمجھ لیں کہ جو ویڈیو یا تصویر آپ آن لائن دیکھ رہے ہیں، وہ پرانی ہے، رہائی کے بعد انہوں نے کوئی نیا ویڈیو ریکارڈ نہیں کیا اور نہ ہی کسی کے ساتھ تصویر لی۔

عروب جتوئی نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ آن لائن گردش کرنے والی غلط انفارمیشن پر یقین نہ کریں اور نہ ہی انہیں شیئر کریں۔

انہوں نے آخر میں لکھا کہ برائے مہربانی کنفیوژن نہ پھیلائیں، وہ واپس آئیں گے، اور پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو کر واپس آئیں گے۔”

یہ وضاحت اس وقت آئی جب کچھ دن پہلے عروب نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک جذباتی تصویر شیئر کی تھی جس میں 100 دنوں کے طویل جدائی کے بعد دونوں کے ہاتھ آپس میں جڑے نظر آ رہے تھے۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی کو رواں سال اگست میں لاہور ایئرپورٹ سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے جوا ایپ کو پروموٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے پیر کو انہیں 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دے دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں