سی پی او ملتان کی زیرِ صدارت ٹریفک قوانین، بھکاریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق اہم اجلاس
ملتان(سدرہ فاروق )اجلاس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد طاہر، تمام ایس پیز، ٹریفک کے ڈی ایس پیز اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں ٹریفک مسائل، بھکاریوں کی روک تھام اور منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔
سی پی او ملتان نے ہدایت کی کہ ٹریفک پوائنٹس پر ڈیوٹی مؤثر بنائی جائے اور غلط پارکنگ، اوور اسپیڈنگ، ون وے کی خلاف ورزی اور کم عمر ڈرائیونگ کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں کی جائیں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔
سی پی او نے بھکاریوں کے گروہوں کے خلاف خصوصی ایکشن کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بازاروں، چوراہوں اور ہسپتالوں کے اطراف ان کی موجودگی ختم کی جائے۔
منشیات کے حوالے سے سی پی او ملتان نے ہدایت کی کہ منشیات فروشوں اور سپلائرز کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔
سی پی او ملتان نے ہدایت کی کہ گلی محلوں اور چوراہوں سے منشیات کے عادی افراد کو تحویل میں لے کر YCDO منتقل کیا جائے تاکہ اُن کا بروقت علاج ممکن ہو سکے۔
سی پی او ملتان نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ، صاف اور منظم ماحول فراہم کرنا پولیس کی ترجیح ہے۔
ملتان پولیس ٹریفک کی بہتری، منشیات کے خاتمے اور بھکاریوں کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھے گی