پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ تقریب میں خراب مائیک جگ ہنسائی کا باعث بن گیا

محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ تقریب خراب مائیک جگ ہنسائی کا باعث بن گیا تقریب کے دوران مائیک ایسا خراب ہوا کہ فرنچائز کے کپتانوں کو بآواز بلند اپنے فیورٹ کرکٹرز کے نام پکارنا پڑے حسن علی کو اپنی فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کی مدد کیلئے آواز لگانا پڑ گئی۔

مائیک کی خرابی کا مسئلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر لاہور میں منعقدہ تقریب کے آغاز میں درپیش آگیا تھا جب لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے ڈیرل مچل کا نام ڈرافٹنگ کیلئے پکارا لیکن ان کی آواز سٹیج پر موجود ڈرافٹنگ منتظمین کے کانوں تک نہ پہنچ پائی اور شاہین کو بار بار ڈیرل مچل ڈیرل مچل پکارنا پر گیا۔

کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود بھی مائیک کی خرابی کے باعث جگ ہنسائی کا شکار ہو گئے ۔ انہوں نے مائیک میں مہنگے ترین آسٹریلیئن بیٹر ڈیوڈ وارنر کا نام پکارا لیکن ان کی آواز سٹیج تک نہ پہنچ پائی تو حسن علی ان کی مدد کا آئے اور اس قدر زور سے” ڈیوڈ وارنر ” بولے کی ہال قہقہے گونجنے لگے اور براڈکاسٹر ڈومینک کورک نے مسکراتے ہوئے کہا کہ حسن علی کو ‘مائیک کی ضرورت نہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان نے مائیک پر غیر ملکی کرکٹرز “ٹام کوہلر کیڈمور” کی ڈرافٹنگ کا اعلان کیا لیکن مائیک خراب پایا گیا ۔

کےPSL 10پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں خراب مائیک کو ٹھیک کرنے والی انتظامیہ جھنجھلاہٹ کا شکار دکھائی دی اور دنیا بھر سے سوشل میڈیا صارفین کے کڑوے کسیلے طنزیہ تبصروں کی صدائے بازگشت سنائی دی۔صارفین کا کہنا تھا کہ  آغاز میں مائیک خراب ہو گئے ہیں میچز کے دوران کیا کیا تماشے لگنے والے ہیں ۔صارفین نے کہا کہ مائیک کو ٹھیک کرنے سے عاجز ڈرافٹنگ منیجمنٹ کو فوری طور پرخراب مائیک سے جان چھڑوا لینا چاہیئے تھی۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *