
محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
پاکستان میں فرنچائز کرکٹ کے سب سے برانڈ میگا ایونٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کیلئے ملکی و غیر ملکی کرکٹرز کی ڈرافٹنگ مکمل کر لی گئی ۔ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے پرفارمنگ سٹارز چہرے 44 غیر ملکی نامور کرکٹرز کے ساتھ نیلامی کے موقع پر خوشی سے چمک رہے تھے۔
ڈیوڈ وارنر مہنگے ترین کھلاڑی۔ بھارت کی آئی پی ایل کے نامور کرکٹرز پی ایس ایل کیلئے دستیاب۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 اس سال فروری کی بجائے اپریل میں شیڈول ہونے کے باعث دنیا بھر کے سٹار کرکٹرز کی ہارٹ فیورٹ بھارت کی آئی پی ایل کے ساتھ پاکستان کی مقبول ترین فرنچائز لیگ کرکٹ پی ایس ایل سیزن 10 کا “پیچا ” پڑ گیا لیکن دنیا کے ایسے نامور کرکٹرز بھی پی ایس ایل کیلئے دستیاب ہیں جنہیں اس سال آئی پی ایل میں مرضی کا پیکیج نہ مل سکا تھا اور انہوں نے پی ایس ایل 10کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کر دی تھی ان میں آسٹریلیا کے جارح مزاج ابتدائی نمبروں کے بیٹر ڈیوڈ وارنر بھی شامل ہیں جنہیں کراچی کنگز نے مہنگے ترین ریٹ3 لاکھ ڈالر کے معاوضہ پر اپنی فرنچائز کا حصہ بنایا ہے۔ لاہور قلندر نے ڈیوڈ وارنر کے لیے 2 لاکھ ڈالر کا معاوضہ طے کیا تھا لیکن کنگز نے 3لاکھ میں ڈیوڈ وارنر کو اپنی فرنچائز کا حصہ بنا لیا ۔
کون سا نامور کرکٹرکس فرنچائز کا حصہ؟
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ میں 44 غیر ملکی کرکٹرز کی نیلامی کی گئی پی ایس ایل پلاٹینم راؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر ڈیرل مچل لاہور قلندر کا انتخاب بنے ان کی خدمات 2لاکھ ڈالر معاوضہ کے تحت حاصل کی گئی ہیں۔قلندرز کے قائد شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ مچل کی سلیکشن مڈل آرڈر کو مضبوط بنانے کیلئے کی گئی ہے۔
پہلی بار پی ایس ایل ڈرافٹنگ کیلئے دستیاب نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھا گئے چیمپئن کے ہموطن بیٹر فِن ایلن بھی گلیڈی ایٹر کا حصہ بن گئے پاکستانی أل راؤنڈر فہیم اشرف کا انتخاب گلیڈی ایٹر نے پلاٹینم کیٹگری میں کیا۔
پلاٹینم کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے مائیکل بریسویل کو چن لیا۔ کراچی کنگز نے فاسٹ بولر ایڈم ملنے اور عباس آفریدی کو منتخب کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شارٹ کو پلاٹینیم کیلئے پسند کیا۔
ڈائمنڈ کیٹگری میں کنگز نے خوشدل شاہ، یونائیٹڈ نے جیسن ہولڈر اور قلندرز نے کشال پریرا کی کامیاب بولی لگائی۔ فاسٹ باؤلر محمد علی کی راہیں جو ملتان سلطانز سے الگ ہوئیں اور وہ پی ایس ایل سیزن 10 میں پشاور زلمی کیلئے کھیلیں گے۔ زلمی منیجمنٹ نے محمد علی کو یوتھ ڈائمنڈ کیٹگری میں خریدا ہے ۔
طیب طاہر اور کیڈور کی رائٹ ٹو میچ فارمولہ کے تحت نیلامی
پی ایس ایل سیزن 10میں دو کرکٹرز طیب طاہر (پاکستانی) اور کیڈور (غیر ملکی) کی نیلامی رائٹ ٹو میچ فارمولہ کے تحت عمل میں لائی گئی اس فارمولہ کے تحت ایسے کرکٹرز جنہیں ان کی سابقہ سیزن کی فرنچائز نے ری ٹین مرحلہ میں تو اپنی ٹیموں میں برقرار نہیں رکھتی اور نیلامی کیلئے آزاد کردیتی ہیں لیکن نیلامی ہو جانے کے بعد انہیں نئے طے شدہ معاوضہ پر دوبارہ اپنی فرنچائز کا حصہ بنالیتی ہے۔پی ایس ایل سیزن 10 میں میں رائٹ ٹو میچ فارمولہ کے تحت طیب طاہر اور کیڈور کی فرنچائز نیلامی طے پائی ۔
پشاور زلمی کے لیے کھیلنے والے بلے باز ٹام کوہلر کیڈور اس بار ڈرافٹ کا حصہ بنے کیونکہ پشاور زلمی نے انہیں ری ٹین نہیں کیا تھا لیکن جب پہلے پلاٹینم راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ان کا انتخاب کر لیاتو۔ اس کے باوجود وہ پشاور زلمی میں برقرار رہے کیونکہ زلمی نے رائٹ ٹو میچ کے ذریعے ان کی آفر کے مطابق نیا معاوضہ طے کر دیا۔
سلور کیٹیگری میں قلندرز نے طیب طاہر کا انتخاب کیا لیکن ان کی سابقہ فرنچائز ملتان سلطانز نے ناٹ ری ٹین کے فیصلہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے طیب طاہر کو نئی آفر کے مطابق معاوضہ دے کر رائٹ ٹو میچ اپنی فرنچائز کیلئے پی ایس ایل سیزن 10 کھیلنے پر آمادہ کرلیا ۔