خون کا عطیہ دینے والے رضا کار انسانیت کے علمبردار ہیں:وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا عالمی دن پر پیغام ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

خون کا عطیہ دینے والے رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کا عالمی دن آج 14 جون کو منایا جا رہا ہے اس موقع پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اپنے  پیغام میں کہا ہے کہ خون کا عطیہ دینے والے رضا کار انسانیت کے علمبردار ہیں جو زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا انسانوں کی جینے کی امید بن کر آتے ہیں۔لاکھوں انسانوں کو جینے کا دوسرا موقع دینے کے عظیم مقصد میں شامل ہونے کے لیےبے لوث خون کا عطیہ دیتے ہیں۔ یہ دن نہ صرف دنیا بھر کے رضاکاروں کا اظہار تشکر ہے بلکہ خون کے عطیات کو جاری رکھنے کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خون دیں، امید دیں۔خون کا عطیہ دینے والے رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کا عالمی دن آج 14 جون کو منایا جا رہا ہے اس موقع پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اپنےجو مریضوں میں زندگی کی امید جگانے کے لیے باقاعدگی سے خون کے عطیات کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ ہم خون کے عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

خون کا عطیہ، انسانیت کے لیے ہمدردی کا عکاس ہونے کے علاوہ کسی بھی ملک کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے لیے ایک ضرورت ہے۔ جراحی، بچوں کی پیدائش اور سرطان اور خون کی کمی جیسی سنگین بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے باقاعدگی سے خون کے عطیات کی اہم ضرورت کے بارے میں عوامی آگاہی میں اضافے کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان کو خون کے محدود عطیات کی وجہ سے خون کی دستیابی کی قلت کا سامنا ہے۔ حکومت پاکستان اس صورتحال کے بارے میں پوری طرح حساس ہے اور نیشنل بلڈ ٹرانسفیوژن پروگرام کے ذریعے خون کے عطیات سے متعلق آگاہی مہم کا مقصد اس چیلنج سے نمٹنا ہے۔ تاہم، اس بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مضبوط اجتماعی کوشش کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں خون کے عطیات دینے والوں میں صرف 10 فیصد ہیں اور باقی خون کے عطیات مریضوں کے رشتہ داروں اور دوستوں کی طرف سے آتے ہیں۔ میں ہر صحت مند اور ہمدرد شہری بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے شہری فرض کو سمجھتے ہوئے خون کا عطیہ دے کر انسانیت کی خدمت کریں۔ اس موقع پر میں خون عطیہ کرنے والے نجی اداروں کی تعریف کرنا چاہوں گا جو ضرورت مند مریضوں کے لیے مناسب خون کا عطیہ فراہم کرنے کے اس عظیم مقصد میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ہم مل کر، محفوظ اور صحت مند پاکستان بنائیں گے۔

  • Related Posts

    ریجنل ٹیکس آفس ملتان کا نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کے خلاف کارروائی ۔13 کروڑ سے زائد مالیت کی برانڈز سگریٹ نذر آتش۔

    :محمد ندیم قیصر…

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دودھ بردار گاڑی کی انسپکشن، پانچ ہزار دو سو لیٹر ملاوٹی دودھ تلف، گاڑی ضبط، ،سپلائر کیخلاف مقدمہ درج۔ ڈرائیور گرفتار۔

    :گوہر رحمان شیخ…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *