: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
چیئرمین ڈرگ کورٹ ملتان کی سربراہی میں اہم اجلاسں منعقد ہوا جس میں ملتان ٬ ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے ڈسٹرکٹ سی او ہیلتھ ٬ ڈرگ کنٹرولرز کی شرکت کی٬اجلاس میں تمام اضلاع کے سی او ہیلتھ اور ڈرگ کنٹرولرز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جعلی ،غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کیسز کی کمزور شواہد اور دیر سے کیسز دائر کرنے بارے تمام اضلاع سے معلومات لی گئیں ۔
چیئرمین ڈرگ کورٹ ملتان جناب محمد سلیم اللہ نے پرانے اور عتراض شدہ کیسز کی غیر معمولی تاخیر پر سخت تشویش کا اظہار کیا ۔ پراسکیوشن آفیسر احسان الحق نے بھی تمام اضلاع کے ڈرگ کنٹرولرز کو اس روایت کو ختم کرنے کے لیے اہم نکات پیش کیے ۔
انہوں نے کہا جو کیس واپس کیے جاتے ہیں اگر وہ اپنے اعتراض ختم کر کے تین دن میں نہیں آتے تو متعلقہ سی او ہیلتھ کو عدالتی شو کاز جاری کیا جائے ۔ سی او ہیلتھ اپنے اضلاع کے تمام کیسز کا ریکارڈ پیش کریں کہ غیر معمولی تاخیر کیوں کی جاتی ہیں ۔
اجلاس میں ممبر ڈرگ کورٹ ڈاکٹر محمد نبیل نے اہم شواہد بارے بھی شرکاء کو آگاہ کیا ، جن میں ملوث ملزمان کا شناختی کارڈ ، دوکان کی ملکیت یا کرایے نامے کی کاپی ، غیر معیاری اور جعلی ادویات جن مریضوں کو دی گئی ان کے مکمل کوائف کو بھی دیا جائے تاکہ کسی مریض کو اگر ان ادویات سے نقصان پہنچا ہے تو اس کو کیسز کا ریکارڈ بنایا جائے ۔ اس کے علاؤہ چیرمین ڈرگ کورٹ محمد سلیم اللہ نے جانوروں کی ادویات کیسز میں کمی کے بارے استفسار کیا اور تمام ڈرگ کنٹرولرز کو ہدایت کی کہ ان کو بھی چیک کیا جائے۔
آخر میں تمام شرکاء نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ اپنے اضلاع کی کارکردگی میں بہتری لائی جائے گی ۔