
:محمد ندیم قیصر (ملتان )
: تفصیلات
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او ) مشن ٹیم نے چلڈرن ہسپتال ملتان کا دورہ کیا اور کینسر وارڈ کا جائزہ لیا ڈین پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی نے چلڈرن ہسپتال میں دستیاب سہولیات بارے بریفنگ دی اور کینسر یونٹ کا تفصیلی دورہ کیا گیا اس وزٹ کے دوران ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے مریضوں کی دیکھ بھال، ادویات کی دستیابی، کیموتھراپی کی تیاری سمیت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ بتایا گیا کہ مشن ٹیم سیکرٹری صحت کو اس حوالے سے جامع رپورٹ پیش کرے گی۔ترجمان چلڈرن کمپلیکس کے مطابق دورے کا مقصد چلڈرن ہسپتال ملتان میں کینسر میں مبتلا بچوں کی دیکھ بھال علاج کی سہولیات کو مزید بہتر بنانا تھا۔