ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ناقص کارکردگی پر دو تحصیلوں میں ڈائیوو کمپنی کا معاہدہ منسوخ کردیا

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ناقص کارکردگی پر 2 تحصیلوں میں ڈائیوو کمپنی کا معاہدہ منسوخ کردیا۔چیئرمین ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میاں راشد اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بورے والا اور میلسی میں ڈائیوو کمپنی کا اربوں روپے کا ٹھیکہ ختم کردیا گیاہےڈائیوو کو پہلی وارننگ 26 مئی 2025ء کو اور دوسری وارننگ 10 جولائی 2025ء کو جاری کی گئی۔کارکردگی میں بہتری نہ آنے پر 9 اگست 2025 کو ڈیفالٹ نوٹس دیا گیا۔متعدد نوٹسز اور وارننگز کے باوجود ڈائیوو کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی۔

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بورڈ نے ایکشن لیتے ہوئے دونوں تحصیلوں میں ڈائیو کمپنی معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔بورے والا اور میلسی میں صفائی آپریشن اب ویسٹ منیجمنٹ کمپنی خود کرے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ ستھرا پنجاب پروگرام میں ناقص کارکردگی برداشت نہیں ہوگی۔ دیگر کمپنیوں کو بھی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے شوکاز اور 15دن کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ عوامی سہولت اور بہتر صفائی کے لیے نئے ٹھیکے کی تیاری کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

  • Related Posts

    سیلابی صورتحال پر ہسپتالوں میں ہائی الرٹ: سانپ کاٹنے کی ویکسین و دیگر ادویات کی دستیابی کو ہر کیمپ میں یقینی بنایا جائے٬ ہیلتھ منسٹر خواجہ سلمان رفیق ملتان پہنچ گئے

    : محمد ندیم…

    ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او ) مشن ٹیم کا چلڈرن ہسپتال ملتان کا دورہ

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *