پنجاب اسمبلی میں 5کھرب 335 ارب کا صوبائی بجٹ پیش تنخواہ و پنشن میں اضافہ۔پی ٹی آئی طوفان بدتمیزی کے دوران بجٹ کاپی وزیر خزانہ کے منہ پر دے ماری گئی۔ بجٹ ڈائس کے ساتھ نواز شریف کی تصویر توجہ کا مرکز۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پنجاب اسمبلی میں مالی سال 26ـ2025ء کا سالانہ بجٹ پیش کر دیا گیا۔ پنجاب کے سرکاری ملازمین تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کردیا گیا۔ پی ٹی آئی اپوزیشن ارکان کے طوفان بدتمیزی کے دوران وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کیلئے 5 کھرب 335 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔ بجٹ ڈائس کے ساتھ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے سامنے ان کے والد میاں محمد نواز شریف کی پورٹریٹ تصویر کا فریم توجہ کا مرکز بنا رہا ۔بجٹ تقریر کے دوران تحریک انصاف کے بعض ارکان شور شرابہ کرتے ہوئے وزیر خزانہ کے ڈائس تک پہنچے ۔بدتمیزی کی انتہا کر ڈالی اور بجٹ کاپی مجتبیٰ شجاع الرحمان کے منہ پر دے ماری۔ تاہم وزیر خزانہ بجٹ پیش کرتے رہے اور حکومتی ارکان نے بھی کمال تحمل برداشت کا مظاہرہ کیا۔ صوبہ کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اپنی نشست سے اٹھ کر وزیر خزانہ کے ڈائس کے پاس جا کے ساتھ کھڑی ہو گئیں۔

بجٹ تجاویز کی تفصیلات کے مطابق یکم جولائی سے شروع ہونیوالے اگلے مالی سال 26ـ2025ء کیلئے پنجاب کے بجٹ میں مجموعی طور پر 2 کھرب 706 ارب روپے غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے مختص کیے گئے ہیں غیر ترقیاتی اخراجات میں 6 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ان میں پنجاب حکومت کے سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں کیلئے بھاری رقوم بھی شامل ہیں۔پنجاب حکومت کے جاری اخراجات کے لیے 590 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

پنجاب بجٹ کے اہم خدوخال۔ ٹیکس فری ہونے کا دعویٰ ۔ رواں مالی سال کے دوران 6,104 منصوبے مکمل ہونے کی رپورٹ بھی پیش۔

پنجاب اسمبلی میں آئندہ مالی سال 26ـ2025ء کے لیے پیش کی گئیں بجٹ تجاویز کے اہم خدوخال میں ٹیکس فری بجٹ ہونے کا دعویٰ بھی پیش کیا گیا۔ اور رواں مالی سال کے دوران 6,104 منصوبے مکمل کیے جانے کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔بجٹ تجاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی اخراجات کی مد میں رواں مالی سال کے مقابلے میں 47 فیصد زائد ترقیاتی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ سابقہ مالی سال کے بجٹ میں 842 ارب روپے مختص کیے گئے تھے اور اگلے مالی سال کے بجٹ میں ایک کھرب 24 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ بجٹ تجاویز کے مطابق 72 ارب روپے کی لاگت سے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ قائم کررہی ہے۔

صوبائی وسائل سے 828.2 ارب روپے کی آمدن ۔وفاقی حکومت سے متوقع آمدن 4,062.2 ارب روپے پر بھی انحصار۔آئی ایم ایف معاہدہ کا ذکر۔

آئندہ مالی سال کیلئے پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئیں بجٹ تجاویز کے مطابق صوبائی وسائل سے 828.2 ارب روپے کی آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔وفاقی حکومت سے متوقع آمدن 4,062.2 ارب روپے پر بھی انحصار کیا گیا ہے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے اگلے مالی سال 340 ارب روپے کی آمدنی کا ہدف مقرر کیا ہے۔پنجاب حکومت کے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز کے مطابق 740 ارب روپے کا فاضل بجٹ رکھا ہے۔ وفاقی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کی روشنی میں تجویز کیا گیا ہے۔ سرپلس بجٹ کا حصول براہِ راست ایف بی آر کے ریونیو ہدف سے مشروط ہے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کی تجویز۔ تعلیم ۔صحت اورسماجی شعبہ کیلئے تجویز کردہ فنڈز کی تفصیلات ۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کی تجویز پیش کی گئی ۔سماجی شعبہ کیلئے 494 ارب روپے مختص کیے جانے کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔
سماجی شعبے کے لیے مختص 494 ارب روپے ترقیاتی بجٹ کا 40 فیصد بنتا ہے۔پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کی تجویز پیش کی گئی یے ترقیاتی پیکج کے تحت تعلیم کے لیے 148 ارب روپے مختص کیے ہیں جبکہ تعلیمی شعبے کے غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 661 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔وزیراعلیٰ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت اگلے مالی سال میں ایک لاکھ 12 ہزار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے لیے 15.1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔پنجاب کے سرکاری سکولوں کی بہتری کے لیے 40 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مستحق طلبہ کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے میرٹ اسکالرشپ پروگرام کے لیے 15 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔پنجاب میں آئندہ مالی سال کے دوران خصوصی تعلیم پراجیکٹ کے لیے 5 ارب روپے اور ہائر ایجوکیشن کے لیے 25 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
صحت کے شعبہ کیلئے آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز میں رواں مالی سال کے مقابلے میں 131 فیصد اضافہ کا دعویٰ کیا گیا ہے پنجاب میں صحت عامہ کے شعبہ کیلئے مختص کیے جانیوالے فنڈز بارے بجٹ تجاویز کے مطابق بجٹ 26ـ2025ء میں م 630.5 ارب روپے کردیا گیا ہے۔
صحت کے شعبے کے ترقیاتی بجٹ کے تحت 181 ارب روپے مختص کیے ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 131 فیصد اضافہ ہے غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 450 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

بلدیاتی اداروں ۔ سالڈ ویسٹ اور میونسپل کارپوریشن کیلئے اربوں مالیت کے فنڈز اور سوشل سکیورٹی پیکیج کی تفصیلات ۔

بلدیاتی اداروں ۔ سالڈ ویسٹ اور میونسپل کارپوریشن کیلئے مختص اربوں روپے پر مشتمل بجٹ تجاویز اور سوشل سکیورٹی پیکیج کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کے لیے 764.2 ارب روپے مختص کیے ویسٹ مینجمنٹ اور میونسپل کارپوریشنز کے لیے بالترتیب 150 ارب اور 20 ارب روپے کی خصوصی گرانٹس دی جائیں گی۔سوشل سیکیورٹی پیکیج کے حوالے سے بجٹ تجاویز میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے سماجی تحفظ کے پیکیج کے تحت 70 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

زراعت ۔ لائیو سٹاک کے لیے 123ارب اور تعمیرات کیلئے 335.5 ارب روپے مختص۔
بجٹ تقریر میں پاک فوج کو خصوصی سلام ۔

پنجاب حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں زراعت ۔ لائیو سٹاک کے لیے 123ارب اور تعمیرات کیلئے 335.5 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجاویز پیش کی ہیں۔وزیر خزانہ پنجاب کی بجٹ تقریر میں پاک فوج کو خصوصی سلام بھی پیش کیا گیا۔صوبائی حکومت نے زراعت، لائیواسٹاک اور آبپاشی کے شعبے کی ترقیاتی مد میں 123 ارب روپے مختص کیے ہیں، 56.2 ارب روپے غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے بجٹ میں رکھے گئے ہیں۔
پنجاب حکومت نے تعمیراتی شعبے کے لیے 335.5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔دریں اثناء وزیر خزانہ پنجاب نے مجتبیٰ شجاع الرحمان نے اپنی بجٹ تقریر میں موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کیا۔مجتبی شجاع الرحمان نے کہا کہ میں بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران قومی مفادات کے تحفظ پر وہ سیاسی اور عسکری قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

دریں اثناء پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ تجاویز کی منطوری حاصل کرنے کے بعد بجٹ سفارشات کی ہارڈ کاپی پر دستخط کیے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے صوبائی کابینہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ سفارشات بارے بریفنگ پیش کی تو وززراء نے سراہا اور موجودہ مالی حالات میں بہترین عوامی بجٹ قرار دیا۔

  • Related Posts

    اسرائیل کی ایران کے خلاف بلااشتعال جارحیت کے بعد عالمی سطح پر تیل کے نرخ میں اضافہ کے منفی اثرات کی لپیٹ میں پاکستان بھی آ گیا

    :محمد ندیم قیصر…

    بین الاقوامی تعاون، پائیدار زراعت، اور مقامی ثقافت کے فروغ کا عزم لیے اقوام متحدہ وفد ملتان پہنچ گیا۔ کوٹ ادو کا بھی دورہ

    محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *