انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیراہتمام کھیلنے کے قوانین میں کی گئیں تازہ ترین ترامیم نافذ۔ بنگلہ دیش سری لنکا ٹیسٹ سیریز سے عملدرآمد کا آغاز ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیراہتمام کھیلنے کے قوانین میں کی گئیں تازہ ترین ترامیم نافذ کر دی گئی ہیں ٹیسٹ ۔ ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں الگ الگ ترامیم کی گئی ہیں۔ان تبدیلیوں کا مرحلہ وار اطلاق آج 17 جون سے شروع ہونیوالے بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مابین گالے انٹرنیشنل سٹیڈیم سری لنکا سے شروع ہونیوالے ٹیسٹ میچ سے ہو گیا ہے ون ڈے انٹرنیشنل قوانین ترامیم پر عملدرآمد 2 جولائی سے اور ٹی 20 قوانین میں ترمیم پر 10 جولائی سے عملدرآمد ہو گا۔کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں کر دیں!

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے قوانین میں اہم تبدیلیاں کر دی ہیں، جو 17 جون سے مرحلہ وار نافذ ہوں گی۔
تبدیلیاں کیا ہیں؟

ون ڈے میچز میں گیند کے قانون میں بڑی تبدیلی!
اب صرف 34 اوورز تک دونوں اینڈز سے 2 نئی گیندیں استعمال ہوں گی۔اننگز کے 35ویں اوور سے 50ویں اوور تک صرف ایک گیند استعمال کی جائے گی ٹیم اپنی مرضی سے ان 2 میں سے ایک گیند چنے گی۔ اگر میچ 25 اوورز یا کم کا ہو تو صرف ایک گیند استعمال ہوگی۔
اس تبدیلی سے ریورس سوئنگ واپس آئے گی، اور بولرز خاص طور پر اختتامی اوورز میں مؤثر ہوں گے۔کنکشن متبادل قانون میں ترمیم ہر میچ سے قبل ٹیمیں 5 متبادل کھلاڑیوں کی فہرست جمع کروائیں گی۔
ایک وکٹ کیپر
ایک بیٹر
ایک فاسٹ بولر
ایک اسپنر
ایک آل راؤنڈر
اگر کسی متبادل کھلاڑی کو بھی چوٹ لگے تو میچ ریفری کی منظوری سے ایک نیا کھلاڑی شامل کیا جا سکے گا۔

نئے قوانین کب سے لاگو ہوں گے؟
ٹیسٹ: 17 جون 2025
ون ڈے: 2 جولائی 2025
ٹی 20: 10 جولائی 2025

  • Related Posts

    ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ: پاکستان تین کوارٹرز جیتنے کے باوجود ملائیشیا کو شکست نہ دے سکا۔سنسنی خیز لیگ میچ تین تین گول سے برابر ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    جنوبی افریقہ نے چوکر کا داغ دھو ڈالا ۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025ء کے فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا کر بالآخر چیمپئن بن گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *