بینظیر انکم سپورٹ پروگرام امدادی رقوم کی ادائیگی کو ریٹیل ماڈل پر منتقل کرنے کا فیصلہ۔ شکایت ازالہ کیلئے کنٹرول روم قائم ۔

: محمد ندیم قیصر

: تفصیلات

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے مستحقین کو ملک بھر میں ادائیگیاں صرف ریٹیل نیٹ ورک ماڈل کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تقسیم کار کے موجودہ نظام کیمپ سائٹس کو تبدیل کردیا جائے گا۔ اس پر عملدرآمد بینظیر کفالت کی چوتھی سہ ماہی قسط کی تقسیم کے موقع پر کیا جائے گا۔بی آئی ایس پی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں جاری شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ مستحقین، بالخصوص خواتین کو موسمی شدت سے محفوظ رکھا جا سکے۔
اس حوالے سے بی آئی ایس پی اور پارٹنر بینکوں کے حکام کے درمیان انتظامی معاملات بارے میٹنگ ہو چکی ہے۔ ریٹیل ایجنٹس کے ذریعے بینظیر کفالت کی چوتھی سہ ماہی قسط کی تقسیم کے حتمی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ ریٹیل ماڈل کے تحت مستحقین اپنی قریبی مجاز دکانوں سے ادائیگیاں وصول کر سکیں گے۔ بی آئی ایس پی کے عملے کو ہدایت کی گئی کہ ہر مستحق کو اس کی مکمل رقم باقاعدہ رسید کے ساتھ فراہم کی جائے۔ بینک نمائندگان کو تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جا چکی ہے۔ان میں ریٹیل ایجنٹس کی تعیناتی، نقد رقم کی دستیابی، بائیو میٹرک تصدیق کا عمل اور ریئیل ٹائم مانیٹرنگ سسٹم شامل ہیں ۔ مزید برآں مستحقین کو اس تبدیلی سے آگاہ کرنے کے مؤثر طریقوں پر بھی آگاہی دی گئی ہے۔بی آئی ایس پی سٹیک ہولڈرز کی جانب سے فنڈز کی شفاف، بروقت اور بلا رکاوٹ تقسیم کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا ۔ ریٹیل ماڈل کی طرف سے یہ تبدیلی بی آئی ایس پی کی سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے، مستحقین کیلئے آسانی پیدا کرنے اور موسمی و آپریشنل چیلنجز کا مؤثر لائحہ عمل تشکیل دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔مستحقین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور اپ ڈیٹ کرنے کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا گیا اور بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت ڈائنامک سروے بھی کیا گیا ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحقین کی شکایات کے فوری ازالہ کے لیے کنٹرول روم قائم ۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سنٹرل زونل آفس، پنجاب نے مستحقین کی شکایات کے بروقت ازالہ اور مؤثر رابطے کو یقینی بنانے کے لیے ایک کنٹرول روم اور شکایات سیل قائم کر دیا۔یہ اقدام سروس ڈیلیوری کے نظام کو مضبوط بنانے اور مستحقین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے وژن کا حصہ ہے۔ کنٹرول روم دفتری اوقات کے دوران موصول ہونے والی شکایات کو شفاف، فوری اور مؤثر انداز میں حل کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرے گا۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد پنجاب بھر میں بی آئی ایس پی سے استفادہ کرنے والے مستحق خاندانوں کو آسان، براہِ راست اور باوقار معاونت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔مستحقین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ شکایت یا کسی بھی ایمرجنسی رابطہ کیلئے لینڈ لائن نمبرز پر کنٹرول روم سے براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ لینڈ لائن نمبرز 042-99260412 اور 042-35415143 ہیں۔
یہ یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے کہ یہ نمبرز خصوصی طور پر مستحق خواتین کی شکایات کے فوری ازالے اور ادائیگیوں کے عمل کو شفاف اور آسان بنانے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

  • Related Posts

    ملکی تاریخ میں پہلی بار ساڑھے8 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف حاصل۔ ماڈل ایگریکلچر مال فعال کرنے کی ہدایت ۔

    :محمد ندیم قیصر…

    بجٹ میں پنشن فنڈز کاحجم ایک ٹریلین روپے سے تجاوزکرگیا: وزیرخزانہ محمداورنگزیب

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *