ایران کا اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا امت مسلمہ کی بیداری اور استقامت کا ثبوت ہے:سابق امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق کا ملتان میں خطاب ۔

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا امت مسلمہ کی بیداری اور استقامت کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار کی ظالمانہ پالیسیاں ناکام ہو رہی ہیں اور ان شاءاللہ فلسطین سمیت مظلوم امت کی آزادی کی جدوجہد کامیاب ہو کر رہے گی انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن حالیہ واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر مسلم ممالک اپنے نظریے پر قائم رہیں اور یک زبان ہو جائیں تو کوئی طاقت انہیں زیر نہیں کر سکتی جامع العلوم میں جماعت اسلامی ضلع ملتان کے ماہانہ تربیتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر صہیب عمار صدیقی امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان، خواجہ عاصم ریاض سیکرٹری جنرل، مولانا عبدالرزاق مہتمم جامع العلوم ، حافظ محمد اسلم نائب امیر ضلع، اسد منیر نائب امیر ضلع، خواجہ صغیر احمد نائب امیر ضلع اور دیگر ذمہ دران جماعت اسلامی سمیت ارکان اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کارکنان جماعت کو نصیحت کی کہ وہ ان حالات کو دیکھتے ہوئے اپنے نظریے کو تھامے رکھیں، کسی خوف اور لالچ میں آئے بغیر دین حق کے پیغام کو پھیلائیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان اپنے گھروں، محلوں اور علاقوں میں اصلاحی و تربیتی اجتماعات کو منظم کریں تاکہ جماعت کا نظریہ مضبوط بنیادوں پر استوار ہو سکے۔ سراج الحق نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی انفرادی و اجتماعی زندگیوں کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھالیں اور اپنے کردار سے امت کو امید اور حوصلہ دیں۔

پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ جماعت اسلامی کےمنشور پر عمل ہے: امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان صہیب عمار صدیقی

امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ جماعت اسلامی کے اسلامی و انقلابی منشور پر عمل ہے انہوں نے کہا کہ کارکنان جماعت اسلامی کو چاہیے کہ وہ عوام تک جماعت کی پالیسیوں کو پہنچائیں، عالمی حالات پر جماعت کا دوٹوک موقف بیان کریں اور ہر فورم پر حق کی آواز بنیں صہیب عمار صدیقی امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ملتان کےعوامی مسائل کا حل اسلامی نظام سے ہی ممکن ہے صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید سیاسی، معاشی اور اخلاقی بحرانوں کا شکار ہے۔ مہنگائی، بےروزگاری، بدعنوانی اور لاقانونیت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ ان مسائل کی بنیادی وجہ مغربی نظام اور مفاد پرست حکمران ٹولہ ہے جس نے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے ہاتھ گروی رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی اس ملک کو اسلامی و خوشحال پاکستان بنا سکتی ہے، جہاں عدل و انصاف، معاشی خودکفالت اور عوامی حقوق کا تحفظ ہو۔ انہوں نے کارکنان کو نصیحت کی کہ وہ ہر گھر تک جماعت کا پیغام پہنچا ئیں ، عوام کو بدعنوان طبقے سے نجات دلانے کے لیے منظم جدوجہد کریں اور اپنے کردار سے ثابت کریں کہ جماعت اسلامی ہی ایک باکردار اور دیانت دار متبادل قیادت ہے صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ کارکنان جماعت کو چاہیے کہ وہ عالمی حالات کے تناظر میں نظریاتی استقامت کو تھامے رکھیں، اپنے اتحاد کو مضبوط کریں اور اپنی صفوں میں نظم و ضبط کو مزید بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کارکن اپنی ذمہ داری کو امانت سمجھے اور ملک بھر میں حق و سچ کی آواز کو بلند کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہر دور میں اسلامی اقدار کے تحفظ و احیاء کیلئے اپنا دینی فریضہ بہ احسن انجام دیا ہے۔

  • Related Posts

    ایران کے وعدہ صادق سوم نے اسرائیل میں تباہی مچادی۔ نشانے پر شہروں میں آگ دھوئیں کا راج۔ خوف و ہراس میں مبتلا عوام کی آہ و بکاء۔

    :محمد ندیم قیصر…

    وفاقی بجٹ:معیشت کی بہتری کا رجحان لیکن عام آدمی کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ نامور صنعت کار و سابق وزیر خواجہ جلال الدین رومی

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *