
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
میپکوترجمان کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے9اور 10 جولائی2025ء(بروزبدھ/جمعرات) کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔ اس بندش سے 9جولائی کوملتان سرکل کےگیارہ کے وی چاندماڑی،گیریژن لائبریری اورگارڈن ٹاؤن فیڈرز سے ساڑھے پانچ بجے صبح سے ساڑھے آٹھ بجے صبح تک،گیارہ کے وی کوٹ رب نوازاور 19کسی فیڈر زسے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے صبح تک، گیارہ کے وی ڈوگرفیڈر سے سات بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،10جولائی کو گیارہ کے وی راواں اورمتی تل فیڈر زسے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے صبح تک، گیارہ کے وی ممتاز آئل مل فیڈر سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک،گیارہ کے وہ سٹی مخدوم رشید،علامہ اقبال اورقائد اعظم فیڈرز سے سات بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک، 9 اور 10 جولائی کومظفر گڑھ سرکل کے گیارہ کے وی دائرہ دین پناہ اورٹیوب ویل4فیڈرز سے چھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،بہاولنگر سرکل کے گیارہ کے وی قبولہ روڈ،دین پور شریف، نیوسٹی اورکیو ٹی ایم فیڈرز سے سات بجے صبح سے ایک بجے دن تک، 10جولائی کو ڈی جی خان سرکل کے گیارہ کے وی وڈور،چک بزدار،لغاری، تالپور،وہواسٹی،وہوا،نور احمد والی، باتھی، نظام آباد اور سانگھر فیڈر زسے سات بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،ساہیوال سرکل گیارہ کے وی پاور ہاؤس،چک شفیع،ساندے خان،ملکہ ہانس،خواجہ عزیز مکی، حسین آباد،چن پیر، الفرید، نیو ملکہ ہانس،بونگہ حیات، فرید نگر،غلام حیدر،سرور شہید،محبوب شاہ، سٹی، ستلج،میرن شاہ،گنج شکر، اقبال شہید،عبدا لکریم، مشتاق شہید، علی ماہی، وارث شاہ،بیاس،نور جنگ، اتفاق،شیر شاہ،نور پور،ہری پور،چک غوری اور فوجی فریش اینڈ فریز فیڈرز،132 کے وی پاکپتن گرڈاسٹیشن سے منسلک تمام گیارہ کے وہ فیڈرزسے پانچ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک، گیارہ کے وہ شاہ مدارفیڈر سے پانچ بجے صبح سے نو بجے صبح تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔