
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
بجلی چوری روکنے میں ناکامی اور بل ادا کرنے والوں پر ستم کا موضوع پاور ڈویژن میں بھڑک اٹھا۔ خاص کر دو سو ایک یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کا موضوع بھی گرما گرم بحث میں تبدیل ہو گیا۔ مہنگی بجلی اور زائد بلوں کی بھرمار،اراکین قومی اسمبلی نے سوالات پیش کرتے ہوئے تندوتیز لہجہ میں ارباب اختیار سے استفسار کیا کہ ہم اپنے حلقہ کی عوام کو آخر کیا جواب دیں کہ بجلی کب سستی ہوگی۔رکن کمیٹی رانا سکندر حیات نے کہا کہ کچی آبادیوں اور ہاؤسنگ سوسائیٹیوں میں بجلی کنیکشن نہیں ہیں،کئی سوسائیٹیز 50 برسوں سے قائم ہیں لیکن وہاں بجلی نہیں ہے، ایسی جگہوں پر بجلی چوری ہو رہی ہے، ایک میٹر ساتھ دس کنڈے ہوتے ہیں ہاؤسنگ میں کنکشن تب لگتے ہیں جب وہاں کی مقامی اتھارٹی ڈیمانڈ کرے،
مقامی اتھارٹی ڈیمانڈ کرے تو ہم کنکشن دینے کے پابند: وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری ۔
وزیر برائے پاور اویس لغاری نے جواب میں کہا کہ مقامی اتھارٹی ڈیمانڈ کرے تو ہم کنکشن دینے کے پابند ہیں،ہم اس سے پہلے ایک اتھارٹی کا رول کیسے ادا کر سکتے ہیں، میرے لیے کنکشن دینا بہت آسان ہے اس سے بجلی زیادہ استعمال ہوگی، زیادہ بجلی استعمال ہوگی تو بجلی کے ریٹ کم ہو جائیں گے، بجلی کی قیمت اس لیے ہی زیادہ ہے کیونکہ بجلی کا استعمال کم ہے،اس لیے ہاؤسنگ سوسائیٹیز میں کنکشن دیں تاکہ استعمال بڑھے، یہ بجلی کے محکمے کا تو فائدہ ہے لیکن قومی نقصان ہے،اتھارٹیز سے ڈیمانڈ نوٹس بھجوا دیں ہم کنکشن لگا دیں گے، سکندر حیات نے نشان دہی کی کہ پانچ سو ارب کی بجلی چوری نہیں ہے، بجلی چوری اڑھائی سو ارب روپے سالانہ کی ہے،باقی بلوں میں ریکور نہ ہونے والی رقم ہے،وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا کہ دو سو یونٹ تک کے صارفین کو اسی (80) فیصد ڈسکاونٹ دیا جا رہا ہے،ہم صارفین کو ریلیف کے حوالے سے مزید اقدامات بھی کریں گے
دو سو یونٹ اور دو سو ایک یونٹ پر بلوں میں فرق کا ایجنڈہ شامل کرنے کا مطالبہ۔
ملک انور تاج نے کہا کہ دو سویونٹ اور دو سو ایک یونٹ کا معاملہ آج کل لوگوں میں زیر بحث ہے، انہوں نے دو سو یونٹ اور دو سو ایک یونٹ پر بلوں میں فرق کا ایجنڈہ شامل کرنے کا مطالبہ بھی کرتے ہوئے کہا یہ وضاحت کی جائے کہ ایک یونٹ کے فرق پر بل اتنا کیوں بڑھ جاتا ہے، سکندر حیات نے کہا کہ لائف لائن والے صارفین کو دو سو یونٹ تک پانچ ہزار روپے روپے بل آتا ہے، جیسے ہی دو سوایک یونٹ ہوتے ہیں بل 15 ہزار ہو جاتا ہے،ایک یونٹ بڑھنے سے اگلے 6 ماہ تک وہ پروٹیکٹڈ صارف بھی نہیں رہتا،کم از کم اسی مہینے کیلئے نان پروٹیکٹڈ رکھ لیں چھ ماہ کیلئے کیوں رکھا جاتا ہے