:محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی قیادت کو برقرار رکھا گیا ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 20 سے 24 جولائی تک شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلی جائے گی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان وقت پر کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد حارث (وکٹ)، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان (وکٹ)، صائم ایوب، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں ۔
ٹیم مینجمنٹ میں شامل پروفیشنل افراد اور ذمہ داری کی تفصیلات۔
ٹیم مینجمنٹ میں شامل پروفیشنل افراد اور ذمہ داری کی تفصیلات کے مطابق نوید اکرم چیمہ (منیجر)، مائیک ہیسن (ہیڈ کوچ) ہوں گے ایشلے نوفکے (باؤلنگ کوچ)، محمد حنیف ملک (بیٹنگ کوچ)، شین میک ڈرموٹ (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، گرانٹ لڈن (سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، طلحہ اعجاز (اینالسٹ)، سیدکرم میڈیا ایڈوائزر (منظور احمد)، نعیم الحق (منیجر)۔ منیجر، ڈاکٹر واجد علی رفائی (ڈاکٹر) اور محمد احسان بھی سپورٹنگ سٹاف کا حصہ ہوں گے ۔