33

سی سی ڈی کے ہاتھوں انجام کو پہنچنے والی پریم کہانی

سی سی ڈی کے ہاتھوں انجام کو پہنچنے والی پریم کہانی : عشق کا پاگل پن 7 زندگیوں کے چراغ گل کر گیا :کچھ ہفتے قبل جہلم کے ایک گاؤں پرانا کوٹھا میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ پورا علاقہ کانپ اٹھا : اس گاؤں کی ایک لڑکی کی دوستی فیس بک پر ایک قریبی گاؤں کو نوجوان سے ہوئی ، یہ دوستی چند دنوں میں اتنی شدت اختیار کر گئی کہ لڑکی گھنٹوں اس لڑکے کے ساتھ فون پر بات کرتی، حالات دیکھ کر لڑکی کی ماں اور پھر باپ اور بھائیوںنے اس کو ہر طریفے سے سمجھایا مگر اس لڑکی پر عشق کا بھوت سوار تھا ، چند ہفتے بعد لڑکی ایک رات گھر سے بھاگ گئی اور شہرجا کر اپنے محبوب کے ساتھ کورٹ میرج کر لی ، اس واقعہ کی اطلاع لڑکی کے گھر پہنچی تو انہوں نے چند روز بعد لڑکے کے گھر والوں کو پیشکش کی کہ لڑکی واپس ہمارے حوالے کرو ہم خود اسکی شادی تمہارے بیٹے کے ساتھ کرکے اسکو رخصت کریں گے ، چنانچہ والدین کی یقین دہانی پر لڑکا اس لڑکی کو گھر واپس چھوڑ گیا ، یہاں اسے دونوں خاندانوںکی بدقسمتی کا اغاز ہوتا ہے ، لڑکی کے گھر والے ماں باپ اور 2 بھائی اس وعدے سے مکر گئے جو اس لڑکے سے کیا گیا تھا جو عدالتی و قانونی طور پر انکی بیٹی کا شوہر تھا ، لڑکے نے اپنی بیوی کو حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر لڑکی کو شاید اپنے گھر میں قید کر دیا گیا تھا ۔ آخر ایک روز رات کے وقت وہ ہوا جو نہیں ہونا چاہیے تھا ، لڑکا اپنے دو دوستوں کو لے کر لڑکی کے گھر پہنچا ، لڑکی سہولت کار تھی اپنے ہی بوڑھے والدین اور 2 جوان بھائیوں کو اس بدقسمت نے اپنے عاشق یا شوہر اور اسکے دوستوں کے ہاتھوں بے رحمی سے ق۔ت۔ل کروا دیا اور انکے ساتھ گھر سے فرار ہو گئی ، صبح ہوئی تو پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا ۔ یہاں سے پولیس کا کردار شروع ہوئی ، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی گئی اور چند روز کے اندر انکا سراغ لگا لیا گیا اور پھر پتہ چلا اس لڑکی کا عاشق اور اسکے دوست سی سی ڈی کے ساتھ ایک مقابلے میں پار ہو چکے ہیں ، لڑکی یقینا! اب جیل میں زندگی کے دن کاٹے گی ۔یوں یہ عشق 7 زندگیاں ختم کرکے خود بھی انجام کو پہنچا ۔۔۔ افسوس صد افسوس : والدین سے تربیت میں ایسی کمی رہ جاتی ہے کہ اپنی ہی اولاد دشمن بن جاتی ہے اور اس پر جدید ٹیکنالوجی کا غلط استعمال ، پتہ نہیں موبائل فون ہر گھر کے ہر شخص کی ضرورت کیوں بن گیا ہے ؟؟ ذرا سوچیں اور اس حوالے سے اپنی رائے ضرور کمنٹس میں دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں