
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
حکومت نے مہنگائی کی ماری عوام پر چوتھا پٹرول بم گرا دیا ۔ دو ماہ میں مجموعی طور پر پٹرول نرخ میں 20 روپے سے زائد ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی مقامی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 36 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا کی سفارش پر وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے نئے پٹرولیم مصنوعات نرخ مقرر کیے تو پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5روپے 36 پیسے اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 272روپے 15 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 11 روپے 37 پیسے بڑھائے جانے کے بعد نئی ایچ ایس ڈی اب اگلے دو ہفتوں کیلیے 284روپے 35 روپے فی لٹر کے حساب سے دستیاب ہو گا۔ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 5پیسے کے حساب سے اضافہ کیا گیا اور نیا نرخ 279 روپے 48 پیسے فی لٹر مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں اسرائیل ایران جنگ کے باعث یکم جون 2025 ء سے اضافہ شروع ہوا تھا اور اس وقت نئی قیمت فی لٹر پٹرول 253روپے 63 پیسے اور ڈیزل کا نرخ 254 روپے 64 پیسے مقرر کیا گیا تھا جس میں اب مسلسل چوتھی بار اضافہ کردیا گیا ہے ۔