
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے آغاز پر لیفٹ آرم سپنر نعمان علی ملتان سٹیڈیم کی پچ پر تین ماہ پرانی کارکردگی دہرانے کیلئے پرعزم ہیں جب انہوں نے اکتوبر میں انگلینڈ کے خلاف شاندار باؤلنگ کے ذریعے پاکستان کی تاریخی فتح اور سیریز میں واپسی کا آساں بنایا تھا ان کا کہنا ملتان سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ میں مینجمنٹ کے فیصلے کے اچھے اثرات سامنے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کو سامنے رکھ کے تیاری کی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف گزشتہ سیریز میں ملتان سٹیڈیم کی پچ سپنر کیلئے سازگار تھی اور اس مرتبہ بھی بہترین کارکردگی دکھائی کی کوشش ہوگی، کوشش ہے کہ میری فٹنس اور بہتر ہو، اور اس میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے۔انہوں نے عبدالرحمان کی تعیناتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ رحمان بھائی کا فرسٹ کلاس میں بہت زیادہ تجربہ ہے، ہم ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، ہمارے پاس جو پیسر ہیں، ان کی کارکردگی بہت متاثر کن ہے جب میچ شروع ہوگا اور بال گرے گا، تو ہی پتہ چلے گا کہ ٹیم کی جیت کے لیے ہم کس طرح پرفارم کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی آخری سیریز ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ بیسٹ پرفارمنس کے ذریعے یادگار بنانے کی کوشش کریں گے۔