بنگلہ دیش ہوم ٹی 20 سیریز آج ہی اپنے نام کرنے اور پاکستان واپسی کے لیے پر عزم

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

بنگلہ دیش ہوم ٹی 20 سیریز آج ہی اپنے نام کرنے اور پاکستان واپسی کے لیے پر عزم ہے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج 22 جولائی کو ڈھاکہ سٹیڈیم پر کھیلا جائے گا ۔دونوں ٹیموں نے آخری مقابلہ بھی اسی میدان پر کھیلنا ہے۔ سیریز میں بنگلہ دیش کو 0ـ1 کی برتری حاصل ہے۔ بنگلہ دیش نے پہلے میچ میں کیچ ڈراپنگ کے باوجود پاکستان ٹیم کی اننگز 110رنز آل آؤٹ تک محدود کر دی تھی اور اس میں سب سے بڑی مدد پاکستان کے تین بیٹرز کا رن آؤٹ ہونے کی صورت میں ملی تھی۔ خاص کر جم کر کھیلنے والے فخر زمان کا 44 رنز بنا کر آؤٹ ہونا تھا۔ خوشدل شاہ کے رنز بنانے کی کوشش کرتے ہوئے مس انڈر سٹینڈنگ پاکستان کی بیٹنگ کو بڑا نقصان دے گئی تھی۔بعد میں بنگلہ دیش نے پہلی دو وکٹیں جلدی کھو دینے کے باوجود پرویز حسین کی جارحانہ اننگز کی بدولت کامیابی اپنے نام کی۔ پاکستان کی طرف سے ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر سلمان مرزا نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔

پہلا میچ ہارا لیکن سیریز میں واپسی کا راستہ کھلا ہے:کپتان سلمان علی آغا

پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں شکست ہوئی ہے لیکن ابھی سیریز میں واپسی کا راستہ کھلا ہے أج کا میچ جیت کر واپس آئیں گے ہم نے کھیلنے کا انداز بدل دیا ہے لیکن کنڈیشنز کو جاننا اہم ہوگا۔ اگر حالات ہمیں جارحانہ انداز میں کھیلنے کی اجازت دیتے ہیں تو ہم یقینی طور پر اس طریقے سے کھیلیں گے اور دوسری صورت میں ہم کنڈیشنز کے مطابق چلیں گے۔اپنی ٹریننگ میں ہم نے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ ہم میچ کی طرح کے حالات کا تجربہ کریں تاکہ میچ سچوئیشن کے لیے اچھے سے تیار ہوسکیں۔بنگلہ دیش خاص طور پر اپنی کنڈیشنز میں ایک سخت اپوزیشن ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم پر کیا چیلنج آنے والے ہیں اور ہم یہاں کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان۔ صائم ایوب۔ صاحبزادہ فرحان۔ محمد حارث ( وکٹ کیپر )۔حسن نواز۔ حسین طلعت۔ خوشدل شاہ۔ محمد نواز۔ عباس آفریدی۔ فہیم اشرف۔ سفیان مقیم ۔ ابرار احمد۔ احمد دانیال اور سلمان مرزا شامل ہیں۔احمد دانیال اور سلمان مرزا کا پہلی بار پاکستان ٹیم میں سلیکشن ہوا ہے۔پاکستان ٹیم کی سلمان آغا کی قیادت میں یہ چوتھی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے۔ اس سے قبل وہ زمبابوے کو دو ایک سے اور بنگلہ دیش کو تین صفر سے شکست دے چکی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف اسے چار ایک سے شکست ہوئی تھی۔یہ مائیک ہیسن کی پاکستان ٹیم کے وائٹ بال کوچ کی حیثیت سے دوسری سیریز ہے ۔پاکستان ٹیم نے بنگلہ دیش پہنچنے سے قبل نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں لگائے گئے کیمپ میں سخت ٹریننگ کی تھی ۔ ڈھاکہ میں بھی اس نے ٹریننگ سیشن کیا ہے ۔

 

پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 میچز میں برتری حاصل ۔

بنگلہ دیش ٹیم لٹن داس کی قیادت میں نہ صرف بیسٹ آف تھری ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ جیت چکی ہے بلکہ بنگلہ دیش نے پہلی مرتبہ پاکستان کی پوری ٹیم کو ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں آل آؤٹ بھی کیا ہے تاہم اگر دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 میچز کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ہے پاکستان نے اب تک کھیلے گئے 22 میں سے 19 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔پاکستان ٹیم کا بنگلہ دیش میں ریکارڈ شاندار رہا ہے اور اس نے بنگلہ دیش میں کھیلی گئی دو طرفہ سیریز کے تمام پانچوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز جیتے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی سیریز مئی جون میں پاکستان میں کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان نے تین صفر سے کلین سوئپ کیا تھا۔بنگلہ دیش نے حال ہی میں سری لنکا میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیتی ہے۔

  • Related Posts

    پاکستان کی ویمنز کرکٹ سیزن 26ـ2025ء کا قومی و بین الاقوامی کیلنڈر جاری۔

    :محمد ندیم قیصر…

    آفریدی” میزائل ” نے پانچ “بھارتی رافیل کرکٹر ” کرکٹ کے میدان میں مار بھگائے۔ ورلڈ لیجنڈز میں بھگوڑی بھارتی ٹیم کا پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار۔ میچ منسوخ۔

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *