صارفین کو سروسز فراہم کرنے میں ناکامی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی:میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز انجینئر عامر ضیاء نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کے وژن کے مطابق جنوبی پنجاب کے صارفین کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سروسز فراہم کرنا ہمارا مشن ہے ۔ شکایات کے بروقت اندراج اور فوری ازالے کے لئے کسٹمر فیسیلی ٹیشن سنٹرز قائم کردئیے گئے ہیں جن میں بجلی سے متعلق تمام شکایات اور سروسز 24/7فراہم کی جارہی ہیں ۔ میپکو ہیڈ کوارٹر اور سرکلز میں 12جدید ٹیکنالوجی کے حامل سی ایف سی فعال ہیں اور صارفین ان سے مستفید بھی ہورہے ہیں ۔وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے223 ویں اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ریڈنگ اور بلنگ سے متعلق بھی جدید سسٹم لارہے ہیں ۔ حال ہی میں صارفین کو ریڈنگ کی خود سہولت دینے کے لئے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ‘‘ پاور سمارٹ ایپ متعارف کروائی گئی ہے ۔

نئے کنکشن کی تنصیب اور پہلے بل کا اجراء بھی فوری طو رپر کیا جائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے کنکشن کی تنصیب اور پہلے بل کا اجراء بھی فوری طور پر کیا جائےگا تاکہ صارفین ہر ماہ اپنے بل حاصل کرکے جمع کرواسکیں ۔ میپکو کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) صارفین کو فراہم کردہ سہولیات کے لئے فعال کرداراداکرے اورآئی ٹی انجینئرز نئی ٹیکنالوجی کے مطابق اپنی استعدادکار بڑھائیں ۔صارفین کو سروسز فراہم کرنے میں ناکامی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور آئی ٹی سمیت تمام متعلقہ شعبوں کے افسران سے جواب طلب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کے ساتھ ساتھ میپکو ملازمین کے مسائل حل کرنا بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ذمہ داری ہے ۔ ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے پالیسیاں بنائی جائیں اور انہیں بورڈ سے منظور کروایا جائے ۔

فیلڈ سٹاف ہمارے فرنٹ لائن ورکرز۔ سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ فیلڈ سٹاف ہمارے فرنٹ لائن ورکرز ہیں انہیں فرائض کی انجام دہی کیلئے سیفٹی آلات کی بروقت فراہمی میپکو انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ کمپنی سالانہ کروڑوں روپے مالیت کے ٹی اینڈ پی،پی پی ای کی خریداری کرکے لائن سٹاف کو فراہم کررہی ہے ۔ لائن سٹاف خود اعتمادی کی بجائے سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور حادثات کی شرح میں کمی لانے کے لئے خود بھی حفاظتی آلات استعمال کریں ۔ شعبہ ہیلتھ، سیفٹی اینڈ انوائرمنٹ سرکلز میں قائم سیفٹی سیلز کی مانیٹرنگ کرے اور ایس ڈی اوز سیفٹی/سیفٹی انسپکٹرز کو فعال کرے تاکہ وہ ڈیوٹی کے دوران لائن سٹاف کے مینٹی نینس ورکس کی نگرانی کریں ۔بورڈ ڈائریکٹر انجینئر طاہر بشارت چیمہ نے کہا کہ کمپنی میں سزا اور جزا کی پالیسی متعارف کروادی گئی ہے ۔ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کمپنی کے ورکرز کو اعزازیہ دیاجارہاہے ۔ بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھ کر اہداف حاصل کرنے پر رواں مالی سال میں بھی ملازمین کی کارکردگی کو سراہا جائے گا۔ ناقص کارکردگی والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی کی جائے گی اور انہیں سخت سزائیں دی جائیں گی ۔

میپکو مالی سال بجٹ کی ستائش ۔ مختلف نوعیت کے کیسز کی منطوری ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے بورڈ بورڈ آف ڈائریکٹرز کو کمپنی مالی سال 25ـ2024ء کی سالانہ کارکردگی پر بریفنگ دی جسے سراہا گیا۔ اجلاس میں مالی سال 26ـ2025ء کے سالانہ بجٹ، ٹیکس کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے، کمپنی کے بزنس پلان، شعبہ پروکیورمنٹ ڈسٹری بیوشن اور شعبہ (ڈویلپمنٹ) پی ایم یو کے سالانہ پروکیورمنٹ پلان، شعبہ سول کے سالانہ ورک پلان، ایک ہزار کلومیٹر پی وی سی کی خریداری ،جینکوز کے سرپلس ملازمین کی میپکو میں ایڈجسٹمنٹ ، نئے ڈیٹا سنٹرکے قیام کے کیسز پیش کئے گئے  بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ طور پر منظور کیا ۔ بورڈ نے شجاع آباد میں نئے 132 کے وی جہانیاں گرڈ سٹیشن کے قیام کے لئے سرکاری اراضی حاصل کرنے،ڈی جی خان سرکل میں اے ایم آر میٹرز نصب کرنے، گیارہ کے وی ۔بابا عبدالکریم، چک شفیع، غلام حیدر اور ساندے خان فیڈرز کے لوڈشفٹ کرنے کے کیسز بھی منظوری کئے ۔ اجلاس میں بورڈ ڈائریکٹرز عامر نسیم شیخ ،زینب مہدی جنجوعہ اور شیریں ملک شیرنے شرکت کی ۔ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن میاں سہیل افضل، چیف سپلائی چین مینجمنٹ آفیسر عبدالرحمان، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ زاہد اختر، چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ محمد اشفاق اعوان، چیف انجینئر کسٹمرسروسز سید جواد منصوراحمد،چیف انجینئر او اینڈ ایم شہزاد راعی، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی اکرم سیال، ڈائریکٹر اکائونٹس آفتاب فضل اور دیگر شعبوں کے افسران بھی موجود تھے ۔

  • Related Posts

    محکمانہ فرائض میں  غفلت برتنے اور سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر دو میپکو اہلکارمعطل

    :محمد ندیم قیصر…

    زکریا یونیورسٹی ملتان میں 736 کلو واٹ سولر پارک کی تعمیر کے لیے ورک آرڈر جاری۔

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *