گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچا دی۔ درجنوں مکانات تباہ، 30 سیاح لاپتہ۔

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچا دی۔ درجنوں مکانات تباہ، 30 سیاح لاپتہ ہو گئے۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ ضلع دیامر میں شاہراہِ تھک بابوسر میں درجنوں سیاحوں کو ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ لاپتہ 30 سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق سرچ آپریشن رات کی تاریکی کی وجہ سے متاثرہوا ۔

شاہراہ بابوسرپر صبح سویرے سے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ترجمان کے مطابق سیلاب سے شاہراہ بابوسر پر ایک گرلز سکول،دوہوٹل، ایک پن چکی،گندم ڈپو، پولیس چوکی اور ٹورسٹ پولیس شلٹرتباہ ہوگئے ہیں۔سیلابی ریلوں سے شاہراہ بابوسر سے متصل50سے زائد مکانات مکمل تباہ ہوئے۔ آٹھ کلومیٹرسڑک متاثر اور15مقامات پرروڈ بلاک ہے۔ سیلابی تباہ کاریوں سےشاہراہ بابوسر پر4رابطہ پل بھی تباہ ہوئے، ہزاروں فٹ عمارتی لکڑی بھی بہہ گئی ہے۔

سانحہ چلاس میں لودہراں کی ڈاکٹر فیملی کے افراد بھی جاں بحق ۔ جہانگیر ترین کا اظہار افسوس۔

جہانگیر خان ترین نے شاہدہ اسلام میڈیکل کالج کے ایم ڈی فہد اسلام، مسز سعد اسلام ، سعد اسلام کے بیٹے و دیگر فیملی ممبرز کے چلاس سانحے میں جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سعد اسلام و دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ یہ حادثہ نہ صرف ادارے کے لیے بلکہ طب و تعلیم کے شعبے کے لیے بھی ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ سعد اسلام، فہد اسلام، ان کے والد اور انکی فیملی نے لودھراں سمیت جنوبی پنجاب میں میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ اور جنوبی پنجاب میں پہلے لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت مرحومین کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر و حوصلہ عطا کرے۔

  • Related Posts

    مون سون بارشوں کے دوران امدادی کارروائیوں بارے ہائی الرٹ جاری۔

    : محمد ندیم…

    عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبوں صاف پانی، بجلی، مواصلات، تعلیم میں شفافیت کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کو یقینی بنانے کی ہدایت۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *