
محمد ندیم قیصر (ملتان)
:تفصیلات
پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ آخری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم متاثر کن کارکردگی دکھانے کیلئے بھرپور تیاری کی ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف حتمی الیون سائیڈ کے اعلان کیلئے ابھی مزید مشاورت کرنا ہے اس لیے سب کو انتظار کرنا پڑے گا۔ ملتان سٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹیسٹ سیزیر سے ایک دن پہلے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ریڈ ٹیم کپتان نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز سیریز ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ انگلینڈ سیریز میں ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھایا تھا۔ہوم گراؤنڈ پر جیت کے اسی مومنٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ہر کسی کی کوشش ہے اپنی بہترین پرفارمنس دیں ۔ہم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت کی پوزیشن میں آ کر میچ ہارگئے ہیں اس طرح کی صورتحال پر قابو پانا ہمارا ہدف ہے ایک دو میچ ون سائیڈڈ ہارے ہیں مگر زیادہ کلوز گئے۔ یہی ہمارےلیے سبق ہے۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کے جیت کی پوزیشن میں آ کر جیتنا کیسے ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں جہاں ضرورت ہوگی وہاں ہم فاسٹ باؤلر کو استعمال کریں گے ۔ ٹیسٹ میچ پانچ دن کا ہوتا ہے تو پانچوں دن کو دیکھتے ہوئے حکمت عملی بنانی ہوتی ہے۔پلیئرز کی خواہش ہوتی ہے کے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلیں۔ ہمیں زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے چاہیں یہ الگ طرح کی کرکٹ ہے ۔ اس سیریز کے بعد ہمارا اگلا ٹیسٹ میچ دس ماہ بعد ہے ہماری خواہش ہے میچ زیادہ ہوں۔ میری کوشش ہوتی ہے ریڈ بال ہو یا وائٹ بال انفرادی طور پر بھی میں اچھی پرفارمنس دوں۔ مجھے جہاں بھی موقع ملے گا بہترین پرفارمنس کی کوشش کروں گا۔صائم ایوب بارے کہا کہ انجری کے باعث ٹیم سے آؤٹ ہیں کمی تو محسوس ہو گی۔
عامر جمال اسکواڈ میں نہیں ہیں موسم کی کنڈیشن بھی دیکھیں گے اس کے مطابق پلئینگ الیون کا فیصلہ کریں گے۔ساؤتھ افریقہ کی کنڈیشن مختلف تھیں وہاں ہمیں لگا کہ عباس بہترین آپشن ہوں گےیہاں کنڈیشن مختلف ہیں عباس سے اس حوالے سے بات ہو چکی ہے، سب کا رول مختلف ہے اور کنڈیشن کے حصاب سے رول ڈیسائڈ کیے جا رہے ہیں ۔ کوشش کریں گے بیٹرز اچھا اسکور بورڈ پر لگا سکیں ۔