
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بار بار اصرار کے باوجود فنڈز اور اخراجات بارے دستاویزی ریکارڈ پاکستان سپورٹس بورڈ کو دینے سے گریز کیے جانے کا سختی سے نوٹس لے لیا گیا ۔رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت پی ایس بی اجلاس میں مزید کہا گیا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا رویہ ناپسندیدہ ہے۔حساب کتاب نہ دینے والی بعض سپورٹس فیڈریشنز کی رجسٹریشن منسوخ بھی کی گئی
اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی تفصیلات کے مطابق مختلف سپورٹس بورڈ نے فیڈریشنز کے عہدیداران کے لئے عمر کی حد 70 سال کرنے کی منظوری دیدی۔فیڈریشنز کے صدور کو پی ایس بی بورڈ کے اجلاس میں خصوصی دعوت دی جائے ،پی ایس بی بورڈ نے سپورٹس فنڈنگ ریگولیشز کی منظوری دیدی،پاکستان سپورٹس بورڈ نے باسکٹ بال،لانگ رینج اور آرچری فیڈریشن کی رجسٹریشن ایس ای سی پی ان کارپوریشن سے مشروط کر دی۔آرچری فیڈریشن اپنا الیکشن ریکارڈ پی ایس بی سے تصدیق کرانے کی پابند ہوگی، فٹ سال گیم کو فٹبال فیڈریشن دیکھے گی۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کے بورڈ اجلاس میں ابتدائی الحاق کے بعد دستاویزات جمع نہ کرنے پر چک بال، پیر گلائڈنگ اینڈ ہینڈ گلائڈنگ، کئنوئنگ فیڈریشن کی ابتدائی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی۔
رانا ثناءاللہ خان کی زیر صدارت پاکستان سپورٹس بورڈ کے اجلاس میں ہاکی فیڈریشن کی طرف سے فنڈنگ، حسابات نہ دینے کے معاملے پر بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کے رویے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور پرو لیگ میں شمولیت کی وجوہات اور مقاصد کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔