
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
مون سون بارشوں کے بعد دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے دریائے سندھ میں پانی کی سطح بڑھی ہے جس کے باعث کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج پر سیلابی صورتحال ہے۔ دریا سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج پر سیلابی صورتحال ہے، اس کے علاوہ ایک ہفتے کے دوران گڈو بیراج پر اونچے درجے جبکہ سکھر بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔سکھر بیراج کنٹرول روم کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1530 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 358200 کیوسک اور اخراج 357800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ کابل ندی سے دریا سندہ میں پانی کی آمد 43800 کیوسک ریکارڈ کالاباغ بیراج پر پانی کی آمد 382763 کیوسک اور پانی کا اخراج 374763 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 359530 کیوسک اور اخراج 340280 کیوسک ریکارڈ کیا گیا تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 254774 کیوسک اور اخراج 248274 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
منگلہ ڈیم پر پانی کی سطح 1193.5 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ منگلہ ڈیم میں پانی کی آمد 68468 کیوسک اور اخراج 8000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 40036 کیوسک اور اخراج 25776 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے گڈو بیراج پانی کی آمد 340568 کیوسک ریکارڈ جبکہ گڈو بیراج سے پانی کا اخراج 304686 کیوسک ریکارڈ کیا گیاسکھر بیراج پر پانی کی آمد 262335 کیوسک اور سکھر بیراج سے پانی کا اخراج 208745 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 191015 کیوسک اور اخراج 150310کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔سکھر بیراج کنٹرول روم کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے دریا سندہ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے