شدید بارش سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کرنے کا عمل مکمل۔

: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات

ملتان شہر میں شدید بارش سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کرنے کا عمل مکمل کرلیاگیا۔ 24جولائی2025ء کی شب ملتان میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران میپکو کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کو نقصان پہنچا۔ملتان شہر میں حسن آباد/انڈسٹریل اسٹیٹ /نواں شہر سب ڈویژنوں کے علاقوں میں مختلف مقامات پر 9پولز گرے ۔شدید بارش سے حسن آبادسب ڈویژن کے زیر انتظام ایم اے جناح روڈ پر پانچ بڑے بجلی کے پول گر گئے جس کے نتیجے میں واپڈا ٹاؤن، ایم ڈی اے کالونی، حسن آباد، نیو ملتان، شاہ رکنِ عالم کالونی اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔نواں شہر سب ڈویژن کے جناح ٹائون کے علاقہ میں ایک ایل ٹی پول زمین بوس ہوا۔ انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن کے لابر فیڈر کے زیر انتظام علاقوں میں تین پول گرنے سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرگُل محمد زاہد کی ہدایت پر میپکو کا آپریشنل عملہ فوری طور پر حرکت میں آیا اور رات کے دوران ہی متاثرہ علاقوں کو متبادل فیڈرز کے ذریعے بجلی کی عارضی فراہمی بحال کر دی گئی۔گزشتہ صبح متاثرہ مقامات پر نئے بجلی کے پولز کی تنصیب کا کام شروع کیاگیا ۔ ہیوی مشینری کی مدد سے گزشتہ رات تمام گرنے والے پولز نصب کرکے بجلی مکمل بحال کردی گئی ۔میپکو ترجمان کا کہناہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

  • Related Posts

    سولر پاکستان نمائش ملتان میں کامیابی کیساتھ اختتام پذیر۔ نمایاں کمپنیوں۔ ماہرین توانائی، پالیسی ساز اور سٹیک ہولڈرز کی شرکت ۔

    : محمد ندیم…

    صارفین کو سروسز فراہم کرنے میں ناکامی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی:میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *