بنگلہ دیش سیریز میں ناکامی کے بعد بھی سلمان علی آغا کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئینٹی سیریز میں کپتانی برقرار۔ محمد رضوان بحیثیت کپتان۔ بابر اور شاہین ون ڈے سکواڈ کا حصہ

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئینٹی سیریز میں ناکامی کے بعد بھی سلمان علی آغا کو ویسٹ انڈیز ٹور میں بھی اسی وائٹ بال فارمیٹ کیلیے کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے محمد رضوان کی بحیثیت کپتان ۔ ماسٹر بلاسٹر بیٹسمین بابر اعظم اور تجربہ کار باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی سولہ رکنی سکواڈ میں شمولیت ہوئی ہے۔ مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی کے مطابق محمد رضوان ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے ۔

ویسٹ انڈیز کے میدانوں پر ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے پاکستان کا سکواڈ

مینز قومی سلیکشن کمیٹی نے 16 رکنی ون ڈے سکواڈ کا اعلان کردیا۔ یہ ون ڈے سیریز 8، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلی جائے گی۔دائیں ہاتھ کے بلے باز حسن نواز ون ڈے سکواڈ میں واحد ان کیپڈ کھلاڑی ہیں ۔ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہیں۔ون ڈے کے لیے سولہ رکنی پاکستان کا سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا۔محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم۔

حارث ۔ حسن علی اور شاہین آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی ٹی ٹوئینٹی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ۔

پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گا، جو 31 جولائی، دو اور تین اگست کو سینٹرل بروورڈ پارک اینڈ بروورڈ کاؤنٹی سٹیڈیم لاڈر ہل، امریکہ میں شیڈول ہیں۔ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کریں گے جب کہ فاسٹ بولر حارث رؤف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی اس فارمیٹ میں سکواڈ میں واپس آئے ہیں۔بنگلہ دیش میں تین میچوں کی ٹی ٹوئینٹی سیریز کے اختتام پذیر ہو چکی ہے اور پاکستان کی ٹیم 27جولائی کو امریکہ پہنچے گی۔ٹی ٹوئنٹی کے لیے سولہ رکنی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم۔۔

 

ویسٹ انڈیز ٹور کیلئے پاکستان کا منیجمنٹ سکواڈ ۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی میچز کا شیڈول

نوید اکرم چیمہ (منیجر)، مائیک ہیسن (ہیڈ کوچ)، ایشلے نوفکے (باؤلنگ کوچ)، حنیف ملک (بیٹنگ کوچ)، شین میک ڈرموٹ (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، گرانٹ لڈن (سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، طلحہ اعجاز (تجزیہ کار، سید کوسمیٹ)، منیجر سعید احمد ، ڈاکٹر واجد علی رفائی (ٹیم ڈاکٹر) اور محمد احسان۔

 

سیریز کا شیڈول:

۔31جولائی – پہلا ٹی ٹوئینٹی بمقابلہ ویسٹ انڈیز، سینٹرل بروورڈ پارک اینڈ بروورڈ کاؤنٹی سٹیڈیم، لاڈر ہل، امریکہ ۔ دواگست – دوسرا ٹی ٹوئینٹی بمقابلہ ویسٹ انڈیز، سینٹرل بروورڈ پارک اینڈ بروورڈ کاؤنٹی سٹیڈیم، لاڈرہل، امریکہ۔

۔3 اگست – تیسرا ٹی ٹوئینٹی بمقابلہ ویسٹ انڈیز، سینٹرل بروورڈ پارک اینڈ بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم، لاڈر ہل، امریکہ۔

۔8 اگست – پہلا ون ڈے بمقابلہ ویسٹ انڈیز، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو۔

۔10 اگست – دوسرا ون ڈے بمقابلہ ویسٹ انڈیز، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو۔

۔12 اگست – تیسرا ون ڈے بمقابلہ ویسٹ انڈیز، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو۔

  • Related Posts

    پاکستان سیریز ہارنے کے بعد بنگلہ دیش کو گھٹنوں کے بل لے آیا۔تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں آؤٹ کلاس کامیابی ۔

    : محمد ندیم…

    ہاکی فیڈریشن کا  فنڈز اور اخراجات بارے دستاویزی ریکارڈ پاکستان سپورٹس بورڈ کو دینے سے گریز کیے جانے کا سختی سے نوٹس۔

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *