شرفاء کے کھیل کے ساتھ بھگوڑے بھارت کا پھر سے کھلواڑ ۔ ورلڈ چیمپئن ز لیگ 2025ء کے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف میدان میں اترنے کی بجائے بھاگ نکلا

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

شرفاء کے کھیل کے ساتھ بھگوڑے بھارت کا پھر سے کھلواڑ ۔ ورلڈ چیمپئن ز لیگ 2025ء کے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف میدان میں اترنے کی بجائے بھاگ نکلا ۔بھگوڑے بھارت کے میدان چھوڑنے کا بیان جاری ہونے کے بعد پاکستان ورلڈ چیمپئن ز لیگ 2025ءکے فائنل میں پہنچ گیا۔
پاکستان چیمپیئنز ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2025ءکے سیمی فائنل کیلئے پاکستان کے ساتھ مقابلہ کا شیڈول جاری ہونے کی دیر تھی کہ بھارت نے حسب معمول شرفاء کے کھیل کے ساتھ میں پہنچ گیا ہے جب کہ ہندوستانی چیمپیئنز اپنے روایتی حریف کے خلاف سیمی فائنل میں ہارنے کے بعد، جو آج 31 جولائی برمنگھم میں شیڈول تھا۔ڈبلیو سی ایل منیجمنٹ نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں ہندوستانی چیمپئنز کے ہارنے کے بارے میں ایک باضابطہ بیان جاری کیا۔

“ڈبلیو سی ایل میں، ہم نے ہمیشہ کھیل کی طاقت پر یقین کیا ہے کہ وہ دنیا میں مثبت تبدیلی لاتی ہے۔ تاہم، عوامی جذبات کا ہمیشہ احترام کیا جانا چاہیے – آخر کار، ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ ہماری عوام کے لیے ہوتا ہے،” سرکاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے دستبرداری کے فیصلے کے ساتھ ساتھ پاکستان چیمپئنز کی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی خواہش کا بھی احترام کیا گیا۔
آفیشل بیان میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ ہم ہندوستانی چیمپئنز کے سیمی فائنل سے دستبردار ہونے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، اور ہم پاکستان چیمپئنز کی مقابلے کے لیے تیاری کا یکساں احترام کرتے ہیں اور تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت چیمپئنز اور پاکستان چیمپئنز کے درمیان میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں پاکستان چیمپئنز فائنل میں پہنچ جائے گی۔

بھارتی کرکٹرز کے چیمپئن ز لیگ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کا ڈرامہ بھی “ہاتھی کے دانت ” والا معاملہ نکلا

بھارتی کرکٹرز کے چیمپئن ز لیگ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کا ڈرامہ بھی “ہاتھی کے دانت ” والا معاملہ نکلا اور مودی گودی حکومت کے حکم پر پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکاری بیان دینے والے چیمپئن ز لیگ میں شامل روائتی حریف سکواڈ کے بعض کرکٹرز کو مختلف سماجی مقامات پر پاکستان کرکٹرز کے ساتھ گرم جوشی دکھانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا لیکن پاکستانی کرکٹرز نے قومی حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی کرکٹرز کی “ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور” ڈپلومیسی
کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے پس پردہ سماجی تعلق واسطے کو یکسر رد کردیا اور سرعام اپنا یہ تماشہ ہوتے دیکھ کر بھارتی چیمپئن ز کرکٹرز کا چہرہ و ردعمل” کھسیانی بلی کھمبا نوچے “والا جیسا ہو کر رہ گیا تھا ۔اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ کئی بھارتی کھلاڑی پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے گریزاں تھے۔
پاکستان چیمپئنز اور انڈیا چیمپئنز کے درمیان ہائی سٹیک سیمی فائنل برمنگھم میں ہونا تھا۔دو ہفتے قبل، ہندوستانی چیمپئنز، جو کہ موجودہ چیمپئن بھی ہیں، نے پاکستان کے خلاف گروپ مرحلے کا فکسچر کھیلنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔

چیمپئن ز لیگ 2025ء دفاعی چیمپئن لیکن بھگوڑے بھارت کی رسوائی کا عنوان بن گئی

چیمپئن ز لیگ 2025ء دفاعی چیمپئن لیکن بھگوڑے بھارت کی رسوائی کا عنوان بن گئی۔بھارت چیمپیئن ز ڈبلیو سی ایل مہم کا آغاز مایوس کن رہا، اور پوائنٹس ٹیبل کی پستی میں گرتا چلا گیا۔ اس کے باوجود، وہ ایک سنسنی خیز تعاقب میں ویسٹ انڈیز کو شکست دینے کے بعد سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہے۔مین ان بلیو نے کوالیفائی کرنے کے لیے صرف 14 اوورز میں 145 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا، جس کی بڑی وجہ سٹورٹ بنی کی نصف سنچری اور یوسف پٹھان کی اہم اننگز تھی۔
دوسری جانب، پاکستان چیمپئن ز، جو گزشتہ ایڈیشن 2024ء کی رنر اپ ٹیم تھی نے لیگ مرحلے کے تمام میچوں میں غالب رہی، اپنے تمام گیمز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست پوزیشن پائی ۔ فائنل فور میں پاکستان کی ٹاپ اور بھارت کی لوئر پوزیشن کے باعث دونوں روائتی حریف ممالک کے درمیان سیمی فائنل شیڈول پایا لیکن بھگوڑا بھارت کھیل میں سیاست کو گھسیٹتے کی اپنی منفی روش سے باز نہ آیا اور مودی گودی سرکار کے دباؤ میں آ کر سیمی فائنل میدان میں اترنے سے پہلے ہی بھاگ نکلا۔

  • Related Posts

    پاکستان کا ویسٹ انڈیز ٹور کا فاتحانہ آغاز ۔ پہلے ٹی 20 کے مین آف دی میچ صائم ایوب کی آل راؤنڈ اور محمد نواز کی میجک باؤلنگ نے سنسنی خیز کامیابی کی مہر لگادی

    :محمد ندیم قیصر…

    سلمان علی آغا اور تیز رفتار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان کسی تلخی ۔نوک جھونک یا کسی بھی قسم کے تنازعہ کی صدائے بازگشت ۔ پی سی بی کی تردید

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *