پاکستان شاہینز اور پروفیشنل کاؤنٹی کلب الیون کا میچ ڈرا۔

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

انگلینڈ کے دورے پر گئی ہوئی پاکستان شاہینز اور پروفیشنل کاؤنٹی کلب الیون کا میچ ڈرا ہو گیا ۔ کاؤنٹی کپتان بینکنس ٹائن کے شاندار 197 رنز ۔ پاکستان شاہینز اور پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے درمیان تین روزہ میچ ڈرا ہوگیا۔فرسٹ سینٹرل کاؤنٹی گراؤنڈ ہوو میں میچ کے آخری روز جب کھیل بارش کی وجہ سے وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا تو پاکستان شاہینز نے اپنی دوسری اننگز 11 اعشاریہ 5 اوورز کی بیٹنگ میں 4 وکٹوں پر 50 رنز بنائے تھے۔ اذان اویس 5 اور مبصر خان 4 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔شامل حسین 6 محمد سلیمان 13 عمیر بن یوسف3 اور حیدرعلی17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔مچل سٹینلے نے 30 رنز دے کر تینوں وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 288 رنز4 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور351 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔اس طرح اسے پاکستان شاہینز پر 108 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔کپتان لیوک بینکنسٹائن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 32 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے197 رنز بنائے۔انہوں نے بین میز کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں 194 رنز کا اضافہ کیا۔ بین میز8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

  • پاکستان شاہینز کی طرف سے میر حمزہ نے 39 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مشتاق احمد اور مہران ممتاز نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔دریں اثناء پاکستان شاہینز دورے کا دوسرا تین روزہ میچ 3 اگست سے ساؤتھ ایشین کرکٹ اکیڈمی اینڈ ینگ ایم سی سی کرکٹرز کے خلاف کینٹر بری میں کھیلے گی۔
  • Related Posts

    محمد حارث کے بیٹنگ آرڈر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ: فینز آگ بگولہ۔کپتان آغا کی ٹرولنگ

    : محمد ندیم…

    پاکستان کا ویسٹ انڈیز ٹور کا فاتحانہ آغاز ۔ پہلے ٹی 20 کے مین آف دی میچ صائم ایوب کی آل راؤنڈ اور محمد نواز کی میجک باؤلنگ نے سنسنی خیز کامیابی کی مہر لگادی

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *