
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
پاکستان کا ویسٹ انڈیز ٹور کا فاتحانہ آغاز ۔تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے مقابلہ مین آف دی میچ صائم ایوب کی آل راؤنڈ اور محمد نواز کی میجک باؤلنگ نے سنسنی خیز کامیابی کی مہر لگادی۔
صائم ایوب نے پہلے بیٹنگ میں جارحانہ ففٹی اننگز کھیلی اور پھر باؤلنگ میں دو میزبان بیٹسمینوں کو پویلین واپس پہنچا کر کاری ضرب لگائی۔ محمد نواز کے میجک باؤلنگ سپیل نے ویسٹ انڈیز کے خطرہ سے آگے خطرناک بنتے ہوئے اوپنرز کو نہ صرف آؤٹ کیا بلکہ تیسری وکٹ بھی فوری طور پر حاصل کرتے ہوئے اپنا ہیٹرک چانس بھی بنایا تاہم وہ تین لگاتار وکٹیں حاصل کرنیوالے ہیٹرک گروپ میں نام درج کروانے کا کارنامہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچا پائے مگر فتح کی ایسی بنیاد رکھ دی کہ کالی آندھی الیون کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی چلی گئیں اور اسے 14 رنز کی دوری سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
پہلے بیٹنگ میں 179 رنز کا مجموعہ پانے والی پاکستانی ٹیم کے باؤلرز نے دفاع کرتے ہوئے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے اوپنرز کے مستحکم آغاز کے باوجود میزبان ٹیم کو 164-7 تک محدود کردیا۔ جانسن چارلس اور جیول اینڈریو نے 67 گیندوں پر 72 رنز کی شراکت قائم کی، لیکن اوہنرز کی یہ شراکت ٹیم کو کامیابی دلوانے کیلئے ناکافی ثابت ہوئی محمد نواز کا آخری اور اننگز کا 12واں اوور میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا
محمد نواز نے ایک ہی اوور میں تین مہرے کھسکاتے ہوئے میچ کی کایا پاکستان کے حق میں پلٹ دی
محمد نواز 12 واں اوور کرنے آئے، جو ان کا آخری اوور تھا، اور اس نے کھیل کا رخ موڑ دیا۔بائیں ہاتھ کے اسپنر نے چھ گیندوں میں تین بار وکٹیں گرائیں اینڈریو (33 پر 35)، چارلس (36 پر 35)، اور ترقی یافتہ گڈاکیش موتی، جنہوں نے گولڈن ڈک حاصل کیا اور محمد نواز کو ہیٹرک چانس بھی دے گئے۔
میزبان ٹیم کے ڈریسنگ میں مزید کھلبلی اس وقت مچ گئی کہ جب صائم ایوب نے کپتان شائی ہوپ (2) اور شیرفین ردرفورڈ (13) کو لگاتار اوورز میں آؤٹ کیا۔میزبان ٹیم 17 اوورز میں 114-7 پر سمٹ گئی، اسے آخری 18 گیندوں پر 65 رنز درکار تھے۔جیسن ہولڈر (12 پر 30*) اور شمر جوزف (12 پر 21*) نے آخری لمحات میں جارحانہ بیٹنگ سے شائقین کو تو میچ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ضرور دیا لیکن ٹیم کی کامیابی کی جدوجہد ثمر آور ثابت نہ ہو پائی ۔ویسٹ انڈیز 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 164 رنز بنا سکی اور پاکستان نے بیسٹ آف تھری سیریز کے پہلے میچ میں ہی 14 رنز کی برتری سے اپنی فتح کا کھاتہ کھول لیا
محمد نواز نے اپنے چار اوورز کے کوٹہ میں 23 رنز دے کر تین اور صائم نے بھی کوٹہ اوورز میں 20 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ شاہین آفریدی اور سفیان مقیم نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مرد میدان صائم ایوب کی جارحانہ ففٹی اننگز نے پاکستان کے 178 رنز مجموعہ کی بنیاد رکھی
اس سے قبل، بیٹنگ کے لیے بھیجے جانے کے بعد، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے 20 اوورز میں 6-178 رنز بنائے، جو مجموعی طور پر صائم کی شاندار اننگز پر بنایا گیا۔بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے اپنی دوسری ٹی 20 ففٹی سکور کی،انہوں نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 38 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔فخر زمان (24 پر 28) کے ساتھ ان کی 81 رنز کی شراکت نے اس وقت بنیاد ڈالی جب صاحبزادہ فرحان (14) جلد ہی شمر جوزف کی گیند پرآؤٹ ہوگئے۔
صائم ایوب نے 12ویں اوور میں ہولڈر کے ہاتھوں آؤٹ ہونے سے پہلے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ فخر زمان بھی جلد ہی آؤٹ ہو گئے کیا، پاکستانی اننگز وقتی طور پر لڑکھڑائی ضرور لیکن حسن نواز نے 18 گیندوں پر 24 رنز جوڑ کر اور فہیم اشرف (9 پر 16) اور کپتان سلمان علی آغا (7 پر 11*) نے مضبوط فنشنگ کو یقینی بنایا ویسٹ انڈیز کی جانب سے باؤلنگ میں جوزف نے 30 رنز کے بدلے تین آؤٹ کیےہولڈر، ہوسین اور شیفرڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دریں اثناء شیڈول کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 3 اگست کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔