
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
دنیا کے دلکش ملک آئرلینڈ کے خلاف وومنز ٹی20 سیریز میں پاکستانی ٹیم بہترین پرفارمنس دکھانے کیلئے بیتاب ہیں۔ دونوں ملکوں کی کپتانوں نے چیمپئن ٹرافی کی رونمائی کیلئے فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔میچ سے قبل قومی کرکٹر سعدیہ اقبال کی سالگرہ تقریب کا بھی ڈبلن میں اہتمام کیا گیا۔
پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم اور آئرلینڈ وویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آج 6اگست سے آغاز ہو رہا ہے میچ کلونٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت کپتان فاطمہ ثناء کریں گی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔سیریز کے بقیہ دو میچ 8 اور 10 اگست کو کھیلے جائیں گے
سیریز کے آغاز پر پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے کھلاڑیوں نے بہت پریکٹس کی ہے۔ تمام پلئیرز کا مورال بلند ہے۔ آئرلینڈ کو ان کے ہوم گراؤنڈ میں ہرانے کے لئے پر عزم ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی وومنز نمبر ون پاکستانی باولر سعدیہ اقبال کی سالگرہ کلونٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں منائی گئی
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی وویمنز نمبر ون پاکستانی باؤلر سعدیہ اقبال کی سالگرہ آئرلینڈ کے کلونٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں منائی گئی۔سعدیہ اقبال نے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا ۔ کھلاڑیوں۔کوچنگ ومنجمنٹ سٹاف نے سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ و منجمنٹ سٹاف نے سعدیہ اقبال کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور سعدیہ اقبال کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سعدیہ اقبال کا کہنا ہےکہ ان شاءاللہ آئرلینڈ کیخلاف پہلا میچ جیت کر خوشیاں دوبالا ہو جائیں گی۔