
: محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں فتح کو ترسی ہوئی ویسٹ انڈیز کو 6 برسوں بعد پہلی کامیابی نصیب ہو گئی٬ ہوم گراؤنڈ پر جاری بیسٹ آف تھری ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا دوسرا مقابلہ جیت کر سیریز بھی ایک ایک سے برابر کردی ہے۔ پاکستان 2022ء سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں ناقابل شکست تھا اور اس دوران ایک سیریز میں کلین سوئپ کارنامہ کے ساتھ مسلسل محدود اوورز کے مسلسل چار میچز جیتے ۔ تاہم پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی شب کو کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بارش سے متاثرہ 35 اوورز کے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے کرتے دانتوں پسینہ آ گیا تاہم آل راؤنڈر چیس نے فاتحانہ شاٹ کھیل کر ہوا میں بیٹ ایسے انداز میں بلند کیا کہ جیسے کرکٹ تاریخ میں بڑی فتح اپنے نام کی ہو اور پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی انہیں دیکھتے رہ گئے۔ اس منظر کو سٹل فوٹوگرافی کے ذریعے سوشل میڈیا پر پزیرائی مل رہی ہے۔
پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوسرے میچ کےبہترین کھلاڑی روسٹن چیس اور جسٹن گریوز کے درمیان چھٹی وکٹ کیلئے 72 گیندوں پر 77 رنز کی ناقابل شکست شراکت نے کلیدی کردار ادا کیا۔
ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں اتوار کی شام بارش سے متاثرہ دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ویسٹ انڈیز نے مہمان پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی۔ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس اسٹرن (ڈی ایل ایس) طریقہ کی بنیاد پر 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، جسے اس نے 10 گیندیں پہلے ہی حاصل کر لیا۔ میچ کے بہترین کھلاڑی روسٹن چیس اور جسٹن گریوز کے درمیان چھٹی وکٹ کیلئے 72 گیندوں پر 77 رنز کی ناقابل شکست شراکت نے کلیدی کردار ادا کیا۔پاکستان نے 37 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے تھے جو کہ حسن حسین کی جوڑی کے مرہون منت تھے پاکستانی بیٹنگ کے دوران پہلے بارش برسی اور پھر حسن نواز اور حسین طلعت ویسٹ انڈیز باؤلروں پر برس پڑے
بعد ازاں مشکلات سے دوچار ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ میں آل راؤنڈر ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف ون ڈے میچ جیت کر سیریز میں بھی واپس لے آئے۔اس جوڑی نے شراکت کے آغاز میں پچ پر قیام کو اہمیت دی تاہم بعد میں 27 ویں اوور میں چیس لنے صائم کو دو چھکے جڑ دیئے اور ان کے ایک اوور 16 رنز بٹورے جس سے مطلوبہ رنز اور بقایا گیندوں کا تناسب بھی لیول ہو گیا اور میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے آخری 8 اوور میں 48 گیندوں پر 47 کی ضرورت رہ گئی۔ بعد میں اس وننگ جورج نے رنز بنانے کو رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے صرف 29ویں اوور کے سوا ہر اوور میں ایک باؤنڈری لگائی۔
ویسٹ انڈیز کی اننگز کے آغاز میں ہدف کے تعاقب کو پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی نے دونوں ابتدائی بیٹرز(اوپنرز) کو بورڈ پر صرف 12 رنز کے مجموعی سکور پر واپس پویلین پہنچا دیا۔جلد ہی ابرار نے کیسی کارٹی کو 42 گیندوں پر ایک چوکے پر مشتمل ایک سست رفتار 16 رنز پر آؤٹ کر دیا ۔اس وقت ویسٹ انڈیز 12.4 اوورز میں تین وکٹوں پر 48 بنا سکا تھا۔
اس مشکل مرحلے پر میزبان کپتان شائی ہوپ نےشیرفین ردرفورڈ کے ساتھ مل کر جارحانہ انداز میں اٹیک کیا انہوں نے 17ویں اور 18ویں اوور میں شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا کو تین چھکے اور چار چوکے لگا کر 12 گیندوں پر 37 رنز بنالیے۔
ایک اوور کے بعد محمد نواز نے چوتھی وکٹ پر 54 رنز بنائے اور دونوں ہوپ (32رنز،35گیندیں٬1چھکا٬2چوکے) اور ردر فورڈ (45رنز، 33گیندیں ٬ 3چھکے ٬4چوکے) کو بالترتیب 20ویں اور 22ویں اوور میں آؤٹ کر دیا، اس مرحلہ پر ویسٹ انڈیز کو ایک اور مناسب رنزوں والی شراکت داری کی ضرورت تھی اور اس ضرورت کو پانچویں وکٹ کیلئے روسٹن چیس اور گریوز 77 رنز کی ناقابل شکست پارٹنر شپ اور وننگ سٹروک کے ساتھ پورا کیا۔
پاکستان کی باؤلنگ میں حسن علی کی دو وکٹوں کے علاوہ، محمد نواز اور ابرار احمد نے اپنے سات اوورز میں بالترتیب 2-17 اور 1-23 کی کفایتی باؤلنگ کارکردگی دکھائی ۔
اس سے قبل ٹاس جیتنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کی طرف سے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کے لیے کہا گیا اور ابتدائی بلے باز صائم ایوب (23 رنز٬31 گیندیں٬ایک چھکا٬ چار چوکے) اور بابر اعظم (تین گیندوں پر زیرو) کو جیڈن سیلز کے ہاتھوں 37 رنز پر نویں اوور تک بنا کر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کی رنز بنانے کی رفتار بھی متاثر ہوئی کپتان محمد رضوان 38 گیندیں کھیل کر صرف 16 رنز (2چوکے) بنا پائے، عبداللہ شفیق نے 26 رنز (3چوکے)بنانے کیلئے 40 گیندیں کھیل ڈالیں.
حسین طلعت نے گیند اور رنز کے مناسب تناسب کے ساتھ 32 گیندوں پر 31 رنز (4 چوکے) بنائے اور سلمان علی آغا کے ساتھ کے ساتھ 24 رنز کی شراکت داری کی لیکن ویسٹ انڈیز کے باؤلرز نے میچ پر گرفت کمزور نہ پڑنے دی۔
سلمان علی آغا کو 9 رنز پر اؤٹ کیا تو پاکستان کا مجموعی سکور 6وکٹوں پر محض 114 رنز تھا اس مرحلے پر حسن نواز کے 30 گیندوں پر تین چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ 36 اور شاہین شاہ آفریدی کے سات گیندوں پر 11 رنز نے پاکستان کو 171-7 کا مجموعی سکور تک پہنچایا ہی تھا کہ ایک بار پھر بارش نے أن لیا اور میچ کے اوورز 50 فی اننگز سے کم کر کے 37 اوورز کر دیئے گئے
ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیلز نے تین وکٹیں حاصل کیں۔چیس، شمر جوزف، گڈاکیش موتی اور جیڈیا بلیڈز نے ایک ایک بیٹسمین کو آؤٹ کیا۔
پاک ویسٹ انڈیز ٹی 20 ٫ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی اب تک کہانی ٬ اعداد و شمار کی زبانی
دوسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا (ڈی ایل ایس طریقہ)
پاکستان 171-7، 37 اوورز (حسن نواز 36 ناٹ آؤٹ، حسین طلعت 31، عبداللہ شفیق 26، صائم ایوب 23؛ جیڈن سیلز 3-23)
ویسٹ انڈیز (35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف حاصل کیا) 184-5، 33.2 اوورز (روسٹن چیس 49 ناٹ آؤٹ، شیرفین ردرفورڈ 45، شائی ہوپ 32، جسٹن گریوز 26 ناٹ آؤٹ؛ محمد نواز 2-17، حسن علی 2-35)
پلیئر آف دی میچ – روسٹن چیس (ویسٹ انڈیز)
ٹور شیڈول کی تفصیلات
۔31 جولائی – پہلا ٹی ٹوئینٹی – پاکستان 14 رنز سے جیت گیا۔
۔2 اگست – دوسرا ٹی ٹوئینٹی – ویسٹ انڈیز دو وکٹوں سے جیت گیا۔
۔3 اگست – تیسرا ٹی ٹوئینٹی – پاکستان 13 رنز سے جیت گیا۔
۔8 اگست – پہلا ون ڈے – پاکستان پانچ وکٹوں سے جیت گیا۔
۔10 اگست – دوسرا ون ڈے – ویسٹ انڈیز پانچ وکٹوں سے جیت گیا (ڈی ایل ایس طریقہ)
۔12 اگست – تیسرا ون ڈے بمقابلہ ویسٹ انڈیز، برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو