
:محمد ندیم قیصر (ملتان)
: تفصیلات
پنجاب انڈر 17 ہاکی ٹیم کی تشکیل کیلئے صوبائی سطح کے حتمی ٹرائلز کیلئے ملتان ڈویژن سے کھلاڑیوں کے 11 کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل ہو گیا ۔ منتخب کھلاڑیوں کو 19 اگست کو دوپہر دو بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔یہ کھلاڑی پنجاب سطح پر ہونیوالے حتمی ٹرائلز میں شرکت کریں گے ۔ جہاں پنجاب کے 9 ڈویژنوں سے منتخب کیے گئے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ دریں اثناء ملتان ڈویژن کے کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کا اہتمام متی تل آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم ملتان پر کیا گیا سلیکشن کمیٹی ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمٰن ٬ کامران شریف چوہدری (انٹرنیشنل) ٬ کاشف علی (انٹرنیشنل )٬ عبدالسعید (نیشنل) پر مشتمل تھی۔ ٹرائلز سیشن کو وہاڑی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر انسپکٹر محمد مقصود خان نے بھی وزٹ کیا انہوں نے ٹرائلز میں شریک کھلاڑیوں کے جوش وخروش کو سراہا۔ ٹرائلز میں مجموعی طور پر 38 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور ان کھلاڑیوں کو ان کی پوزیشن کے مطابق تقسیم کیا گیا اور آزمائشی میچ منعقد کروا کے ان کی صلاحیتوں کو آزمایا گیا اور پنجاب سطح کے حتمی ٹرائلز کیلئے 11 کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔