152

قومی کھیل کے فروغ کیلئے ملتان ہاکٹس کے زیر اہتمام جشن آزادی گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ شروع

: محمد ندیم قیصر (ملتان )

: تفصیلات

قومی کھیل کے فروغ کیلئے ملتان ہاکٹس کے زیر اہتمام جشن آزادی گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ شروع ہو گیا۔ مقابلے گورنمنٹ جامع العلوم ہائی سکول بالمقابل مدنی پارک میں چار روز جاری رہیں گے۔ ناک آؤٹ بنیاد پر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے معروف کلبز کی ٹیمیں شریک ہیں۔ پہلے روز تین میچز کا فیصلہ ہوا۔کامران کلب ملتان نے کینٹ کلب ملتان کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں دی ینگ ہیروز ملتان نے اتفاق کلب میلسی کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔

ہاکی میں پاکستان کی کارکردگی بتدریج بہتر ہوئی

ایونٹ کے افتتاحی روز کے مہمانان خصوصی رانا بلال۔ راؤ عدیل۔ کامران شریف ۔ عبدالسعید اور ذوالفقار علی تھے۔ انہوں نے جشن آزادی کے سلسلے میں قومی کھیل کے فروغ کیلئے گولڈ کپ ٹورنامنٹ کے انعقاد کو قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ ہاکی میں پاکستان کی کارکردگی بتدریج بہتر ہوئی ہے جس کے مثبت اثرات گراس روٹ لیول پر بھی مرتب ہوئے ہیں اور کلبوں میں نیا جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ینگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ایج گروپ ٹورنامنٹس کا انعقاد بھی خوش آئند ہے۔

دریں اثناء آرگنائزنگ سیکرٹری امان اللّٰہ کے مطابق گولڈ کپ کے دوسرے روز مزید دو میچزکھیلے جائیں گے۔ جن میں کامران کلب ملتان کا مقابلہ لجپال کلب لیہ سے ہو گا۔دوسرے میچ میں شاہ رکن عالم ملتان اور آفاق کلب مظفر گڑھ مدمقابل ہوں گے۔ ایونٹ کے تیسرے روز سیمی فائنل میچز کھیلے جائیں گے اور یوم آزادی 14 اگست بروز جمعرات کو فائنل کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں