ملتان ہاکٹس کی صدارتی پگ بریگیڈیئر (ر) مسرور کے سر پر سج گئی

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پاکستان ہاکی فیڈریشن سے رجسٹرڈ اور متعدد چیمپئن ٹرافیاں جیتنے والے ملتان کے معروف کلب ملتان ہاکٹس کی صدارتی پگ قومی کھلاڑی بریگیڈیئر (ر) مسرور ملک کے سر پر سج گئی۔ کلب کے موسٹ سینئر ویٹرن کھلاڑی و سابق ہاکٹس صدر قمر اسحاق ملتان ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے سابق صدر حامد چوہدری نے یہ صدارتی پگ اپنے ہاتھوں سے بریگیڈیئر (د) مسرور ملک کو خود پہنائی اس موقع پر ملتان ہاکٹس کے سینیئر و جونیئر کھلاڑی بھی موجود تھے

ملتان ہاکٹس کی صدارتی نشست پر شخصیت تبدیلی کی اس خصوصی تقریب کا اہتمام جشن آزادی گولڈ ہاکی ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے بعد گورنمنٹ جامع العلوم ہائی سکول نیو ملتان میں کیا گیا تھا٫ نئے ہاکٹس صدر بریگیڈیئر (ر ) مسرور ملک کی قومی کھیل کے لیے خدمات بارے بتایا گیا کہ انہوں نے 80ء کی دہائی میں کلب اور سکول کالج لیول پر ہاکی کھیلی٫ بعد ازاں 90ء کی دہائی کے آغاز میں انہوں نے پاک آرمی میں کمیشن حاصل کیا٬ پاک آرمی کیلئے ہاکی کھیلی اور انہوں نے بہترین پیشہ وارانہ خدمات انجام دیتے ہوئے بریگیڈیئر کے اعلیٰ رینک تک ترقی پائی ٬ پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد
اب بریگیڈیئر (ر) مسرور ملک ڈی ایچ اے ملتان میں ایک اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں ٬ بریگیڈیئر (ر) مسرور ملک نے ملتان ہاکٹس کی صدارت ملنے پر خوشی اور اظہار تشکر کیا اور کلب و شہر کی ہاکی ترقی کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

  • Related Posts

    جشن آزادی گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ: ملتان ہاکٹس نے چیمپئن ٹرافی اور لجپال کلب لیہ کے ینگ ٹیلنٹ نے دل جیت لیے

    :محمد ندیم قیصر…

    ویسٹ انڈیز نے 34 سال بعد پاکستان کے خلاف پہلی ون ڈے سیریز جیت لی

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *