تباہ حال شاہراہوں کی بحالی کیلئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور صوبے میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال اور شا ہراہوں اور پلوں کو بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات کی بحالی پر بات چیت کی عبدالعلیم خان نے خیبر پختونخوا میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی پوری طرح متحرک ہے،کے پی کے کے عوام کے لئے این ایچ اے کے تمام وسائل حاضر ہیں اور لوگوں کی مشکلات کے ازالے کے لئے فوری اقدامات برو ¿ئے کار لائے جار ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ سڑکوں و پلوں کی تعمیر و مرمت پر دن رات کام شروع ہو چکا ہے اور صوبائی حکومت کو جہاں کہیں ضرورت ہوئی ان کے احکامات پر پنجاب اور سندھ کے این ایچ اے کی مشینری اور افرادی قوت بھی صوبہ خیبر پختونخواہ میں خدمات سر انجام دے گی۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کوگلگت بلتستان میں موجود وفاقی سیکرٹری مواصلات اور صوبہ خیبر پختونخوا سے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیر مواصلات کے احکامات پر این ایچ اے کی ٹیموں نے فوری طور پر بحالی کے کام کا آغاز کر دیا تھا جس کے نتیجے میں مانسہرہ،ناران، جھال کھنڈ شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے٬بالا کوٹ سے بابوسر ٹاپ کے لئے بھی ٹریفک جاری ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ این ایچ اے افسران آخری پل اور سڑک کی بحالی تک فیلڈ میں موجود رہیں گے اورکسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے مشکل صورتحال میں این ایچ اے کے فوری ریسپانس پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے اس آپریشن کو دن رات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

مون سون ایمرجنسی: پہاڑی علاقوں میں سیاحت محدود کرنے کی ایڈوائزری جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے مون سون کی شدت کے باعث پہاڑی علاقوں میں سیاحت محدود کرنے کی ایڈوائزری جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ آفات سے متاثرہ علاقوں میں عوامی تحفظ کے لیے سیاحتی پابندیاں نافذ کی جائیں۔ این ڈی ایم اے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں متعلقہ اداروں کو سیاحتی سرگرمیوں پرفوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ مون سون سپیلز کے دوران خطرناک علاقوں میں عوامی آمدورفت محدود کی جائے،ضرورت پڑنے پر دفعہ 144 کے تحت سیاحتی پابندیاں نافذ کی جا سکتی ہیں۔عوام سے گزارش ہے کہ متاثرہ علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں۔این ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ سیاحتی علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں

  • Related Posts

    یو اے ای ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان

    : محمد ندیم…

    ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز : پرتھ سکارچرز نے پاکستان شاہینز کو ہرادیا٬فیصل اکرم کی پانچ وکٹوں کی شاندار کارکردگی۔

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *