ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی مظفرگڑہ  طاہرہ رفیق نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی مظفرگڑہ  طاہرہ رفیق نے انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔ انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی نگرانی میں اپنا تھیسز مکمل کیا۔ تھیسز کا ٹائٹل تھا “پنجاب میں غیر رسمی تعلیمی پروگرامز کی مؤثریت اور چیلنجز “۔ طاہرہ رفیق نے 19 اگست 2025 کو اپنے تھیسز کا مجلسی دفاع کیا۔ ممتحین میں ڈاکٹر شمسہ عزیز ، ڈاکٹر ظفر اقبال میر اور ڈاکٹر فوزیہ اجمل شامل تھے۔ مجلسی دفاع میں کامیابی کے بعد تمام شرکاء اور ممتحین نے ڈاکٹر طاہرہ رفیق کو مبارکباد دی۔
دریں اثناء معروف سماجی نعیم اقبال نعیم نے ڈاکٹر طاہر رفیق کو پی ایچ ڈی کی تکمیل پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بااختیار خواتین بااختیار معاشرہ کی جانب ایک احسن قدم ہے اور اس سے دیگر بر سر ملازمت خواتین کو بھی ترغیب ملے گی کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ اعلی تعلیم کے حصول کا مشن بھی جاری رکھ سکیں گی۔

  • Related Posts

    پاکستان کو 12 صوبوں میں تقسیم کرنے کا فارمولہ: نسلی ٫لسانی نہیں بلکہ انتظامی بنیاد پر تشکیل

    : محمد ندیم…

    گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر 100 میگاواٹ سولر پاور پلانٹ منصوبہ کی منظوری

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *