124

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان٬ رضوان و بابر کی تنزلی ٫ اے کیٹیگری غائب

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا٫ رضوان و بابر کی تنزلی کردی گئی ٫ سینٹرل کنٹریکٹ سے اے کیٹیگری کو غائب کر دیا گیا

پی سی بی نے 26ـ2025ء کے لیے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا٬ اے کیٹیگری کیلئے کوئی کرکٹر کوالیفائی نہ کر سکا٬پرفارمنس کی بنیاد پر کیٹیگری بی، سی اور ڈی میں تین کرکٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے اور ان تینوں کیٹیگری کیلئے دس دس کرکٹرز منتخب کیے گئے ہیں٬ اس طرح پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 کرکٹرز کو کنٹریکٹ دیئے ہیں۔یہ کنٹریکٹ یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو ہوں گے۔گذشتہ برس 27 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیئےگئے تھے۔

اس سال سینٹرل کنٹریکٹر حاصل کرنیوالوں میں 12 نئے کرکٹرز بھی شامل کیے گئے ہیں٫ان نئے کرکٹرز میں احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا، سفیان مقیم شامل ہیں۔سابقہ کیٹگری میں شامل 9 کرکٹر اپنی سابقہ کیٹیگری برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں8 کھلاڑی کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

بی کیٹیگری میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ، فخر زمان، شاداب خان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا کو سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے٬سی کیٹیگری کیلئے عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، سعود شکیل، فہیم اشرف، ساجد خان، محمد نواز، محمد حارث، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، نعمان علی کا انتخاب کیا گیا ہے ٬ ڈی کیٹیگری میں شان مسعود، حسین طلعت، محمد عباس، محمد وسیم جونیئر، محمد عباس آفریدی، خوشدل شاہ، احمد دانیال، سلمان مرزا، خرم شہزاد، سفیان مقیم نے جگہ بنائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں