ملتان نے مسلسل تیسرے برس آل پاکستان انٹر بورڈز ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

آل پاکستان انٹر بورڈز ہینڈ بال چیمپئن شپ دفاعی چیمپئن ملتان نے مسلسل تیسرے برس بھی جیت کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی گزشتہ برس کا رنر اپ فیصل بورڈ اس سال بھی رنر اپ ہی رہا ۔ لاہور بورڈ نے مردان کو ہرا کے تیسری پوزیشن پائی ملتان نے کانٹے دار مقابلے کے بعد 14 کے مقابلے میں 20 گول سے آل پاکستان انٹر بورڈز ہینڈ بال چیمپئن ٹرافی 2025ءاپنے نام کی رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔ تعلیمی بورڈ ملتان کی میزبانی میں تین روزہ چیمپئن شپ کے مقابلے لیگ بنیاد پر اولمپئن ارشد ندیم سپورٹس کمپلیکس ملتان پر منعقد کیے گئے۔ جس میں ملک بھر سے 8 تعلیمی بورڈز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ان 8 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ۔لیگ راؤنڈ کے نتائج کے مطابق دفاعی چیمپیئن ملتان۔ گزشتہ برس کے رنر اپ فیصل آباد ۔ لاہور اور مردان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ سیمی فائنل میں ملتان نے مردان کو اور فیصل آباد نے لاہور کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ فائنل میچ میں ملتان نے فیصل آباد کو ہرا کر چیمپئن ٹرافی اپنے نام کی۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں لاہور نے فیصل آباد کو ہرا دیا۔اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی سیکرٹری ملتان ایجوکیشن بورڈ خرم شہزاد اسلم قریشی نے انعامات تقسیم کیے ۔۔ اس موقع پر آرگنائزنگ سیکرٹری ملک نثار احمد نے ایونٹ بارے بریفنگ پیش کی اور بتایا کہ آل پاکستان انٹر بورڈز ہینڈ بال چیمپئن شپ میں میزبان ملتان۔ فیصل آباد ۔لاہور۔ پشاور۔ سوات۔ مالاکنڈ ۔بنوں اور مردان نے شرکت کی دریں اثناء چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر اپنے پیغام میں کہا کہ کھیل اور تعلیم حکومت کا مشن ہےکھیلوں کی سہولیات کی فراہمی اور کھیلنے کے مواقع کیلئے ملتان بورڈ اور ڈویژنل انتظامیہ کوشاں ہے آل پاکستان انٹر بورڈز ہینڈ بال چیمپئن شپ اس سلسلے کی کڑی ہے۔

اولمپئن ارشد ندیم اورکمشنر ملتان/ چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان عامر کریم خان کی نصیحت۔

اولمپئن ارشد ندیم اور
کمشنر ملتان/ چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان عامر کریم خان کی  نصیحت ..

اولمپئن ارشد ندیم سپورٹس کمپلیکس ملتان بورڈ پر کمشنر ملتان/ چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان عامر کریم خان بھی چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات اور ویلکم کہنے کے لیے ارشد ندیم سپورٹس کمپلیکس پر آئے اور انہوں نے ارشد ندیم کے اولمپکس گولڈ میڈل کا خصوصی طور پر حوالہ دیا کمشنر/چیئرمین ملتان بورڈ عامر کریم خان نے سوات ۔ مالاکنڈ ۔ بنوں بورڈز کے آفیشلز کے ساتھ خبیر پختونخوا میں اپنے گذرے ہوئے سنہری دور کی یادوں کو بھی تازہ کیا۔

ملاقات کے دوران کمشنر عامر کریم خان نے کھلاڑیوں کو اولمپئن ارشد ندیم کو فالو کرنے کی نصیحت کی اور کہا کہ ارشد ندیم نے نیزہ پھینکے میں اولمپکس میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا اور ملتان بورڈ کا سپورٹس کمپلیکس ارشد ندیم کے نام سے موسوم کردیا گیا ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نے کھیل کا میدان سجا دیا۔ ملک کا نام روشن کرنا آپ کا عزم ہونا چاہیئے ۔ بحیثیت کمشنر ملتان میری ملتان میں پوسٹنگ کو 9 روز گذرے ہیں اور مجھے آل پاکستان ہینڈ بال چیمپئن شپ کی میزبانی کا اعزاز مل رہا ہے ۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *