سپن پچز ہوم سیریز جیتنے کا موثر ہتھیار۔ ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم عاقب جاوید

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے انگلینڈ کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی ہوم ٹیسٹ سیریز میں لیڈنگ پوزیشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہوم سیریز میں مہمان ٹیموں کو زیر کرنے کیلئے سپن باؤلنگ پر انحصار کیا اور سپنرز نے خاطر خواہ نتائج دیئے ہیں ۔۔ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ملتان ٹیسٹ کے آغاز سے ایک روز قبل ملتان سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہر ملک ہوم سیریز ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج لیتا ہے پاکستان نے اکتوبر میں انگلینڈ کے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد اب ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی سپنر کے ذریعے سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیا ہے۔ سپن ٹریک پر بیٹسمینوں کی مشکلات اور فاسٹ باؤلرز کے مستقبل بارے عاقب جاوید نے کہا کہ ہمارا ہدف ٹیسٹ میچ اور اب سیریز جیتنا ہے۔ سپنرز کی کارکردگی اہم ترین رہی۔ لیکن بیٹسمینوں نے مشکل پچ پر بیٹنگ کی تو رنز بنائے گئے۔ اس سوال پر کہ پاکستانی سپنرز کا مدمقابل ابتدائی بیٹسمینوں اور مڈل آرڈر کو جلدی آؤٹ کرنے کے بعد بھی ٹیل اینڈرز کو آؤٹ کرنا ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے تو عاقب جاوید نے فاسٹ باؤلرز کے ریورس سوئنگ آرٹ کا موضوع چھیڑ دیا اور کہا کہ آخری بیٹسمینوں کو ریورس سوئنگ کے ذریعے آؤٹ کرنا سب سے زیادہ آسان ہے۔ انہوں نے گھر کی سیریز میں مرضی کی پچز کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف یہی ہے کہ انگلینڈ ۔ ویسٹ انڈیز ۔ آسٹریلیا کسی بھی ملک کی ٹیم ہو اب ہم نے ہر ہوم سیریز ہوم گراؤنڈ ایڈوانٹیج کی بنیاد پر جیتنی ہے۔

  • Related Posts

    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کو بھی زیر کر لیا۔ ناقابل شکست ٹیم کی حیثیت سے ورلڈ کپ کیلئے رسائی

    محمد ندیم قیصر…

    کراچی کنگز نے جیمز ونس اور حسن علی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔وہاب ریاض کی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *