شی میل اداکارہ مہک ملک کے ملتان میں تھیٹر ڈرامہ کے دوران تماشں بینوں اور اوباشوں نےسٹارلٹ تھیٹر میں بدترین ہلڑ بازی اودھم مچائے رکھنے کی انتہا کردی

: محمد ندیم قیصر (ملتان)

: تفصیلات

شی میل اداکارہ مہک ملک کے ملتان میں تھیٹر ڈرامہ کے دوران تماشں بینوں اور اوباشوں نے سٹارلٹ تھیٹر میں بدترین ہلڑ بازی اودھم مچائے رکھنے کی انتہا کردی۔ تھیٹر کا ہال تو ہال گرین روم میں سیکیورٹی ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔ شائقین ڈرامہ نے ماضی میں تھیٹرز پر قتل و غارتگری تشدد جیسے انتہائی بدترین واقعات کا الرٹ جاری کردیا ۔ تھیٹر پروڈیوسر امتیاز ملک اور بکنگ کلرک محمود کے تھیٹر حدود میں ٬ آرزو خان کو ڈرامہ سے واپسی پر باقاعدہ تعاقب کر کے عین گھر کی دہلیز پر ٹارگٹڈ فائرنگ سے اور اداکارہ شبنم کو قتل کیے جانے کی صدائے بازگشت دی جانے لگی ہے٫ اداکارہ عالیہ خان کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کیے جانے٬ ہدایت کار زوار بلوچ کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے٬اداکارہ صاحبہ ملتانی پر تشدد اور سر کے بال کاٹ دیئے جانے کے بدترین واقعات سے بھی کوئی سبق نہ سیکھا گیا اور مہک ملک کے سٹارلٹ ھیٹر پر ڈرامہ کے دوران ہال میں کیمرہ لگے ہونے کے باوجود بدنظمی عروج پر رہی تو گرین روم مچھلی بازار کا منظر پیش کرتا رہا ٬ سیلفی بنوانے کی آڑ میں باڈی ٹچ کے بدترین واقعات بھی معمول رہے ٫ شائقین سٹیج ڈرامہ نے انتظامیہ کی توجہ دلواتے ہوئے کہا کہ آج کے ڈیجیٹل شوبز کلائمیکس دور میں اگر تھیٹر سٹیج ڈرامہ کو باوقار انداز میں فعال بنانا ہے تو سکیورٹی ایس او پیز اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہو گا٫ بصورت دیگر تھیٹر ڈرامہ کے دوران ماضی کی طرح کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کے رونما کے خدشات برقرار رہیں گے۔

  • Related Posts

    بھورے ریچھ کا پاکستانی گلوکارہ قراۃلعین بلوچ پر حملہ ٬ ریسکیو کر لیا گیا

    : محمد ندیم…

    آرٹس کونسل میں سکلڈ ورکر کی پوسٹ پر سیاسی تقرری کروانے والا آصف قریشی تھیٹر ڈراموں کی مانیٹرنگ کرنیوالی ویجی لینس کمیٹی ہر بھاری پڑ گیا

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *