بی ایس کے ایجوکیشن ہاکی اکیڈمی ملتان کا منفرد اعزاز٬اپنے قیام کے پہلے ہی برس میں تعلیم اور کھیلوں دونوں شعبوں میں شاندار کارکردگی مظاہرہ٬ پہلی سالانہ تقریب اعزاز کا آج انعقاد

: محمد ندیم قیصر ( ملتان)

: تفصیلات

بی ایس کے ایجوکیشن ہاکی اکیڈمی ملتان کا منفرد اعزاز٬اپنے قیام کے پہلے ہی برس میں تعلیم اور کھیلوں دونوں شعبوں میں شاندار کارکردگی مظاہرہ ٬ سپورٹس کمپلیکس ملتان کے گراسی ہاکی سٹیڈیم پر ایک ہی سال میں میٹرک کے امتحانات اور ہاکی کے میدان میں پنجاب لیول پر بہترین کارکردگی دکھا کر اعلی ارباب اختیار کی توجہ حاصل کر لی٬ بی ایس کے ایجوکیشن ہاکی اکیڈمی کے قیام کی پہلی سالانہ تقریب اعزاز آج 23 اگست بروز ہفتہ کو شام 4 بجے منعقد کی جائے گی۔

آرگنائزنگ سیکرٹری کامران شریف چوہدری نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان کے صدر میاں محمد ظفر اللہ بھٹی کی زیر قیادت ٬ نائب صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن پروفیسر مختار بخاری اور نمائندہ پنجاب ڈی ایچ اے ملتان عبدالسعید کے عملی تعاون سے بی ایس کے ایجوکیشن ہاکی اکیڈمی کے باصلاحیت ٹیلنٹ نے خود کو پہلے سال ہی تعلیم اور کھیل دونوں میدانوں میں خود کو منوایا ہے٬ جسے خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی ٫ ڈی ای او ایجوکیشن منور کمال اور سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ اور شہر کی دیگر نمایاں شخصیات تشریف لا رہی ہیں ٬ صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی سالانہ تقریب کی صدارت کریں گے٬ ڈی ای او ایجوکیشن منور کمال اور سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ مہمانان خصوصی ہوں گے

اس موقع پر ایک ڈیمانسٹریشن بھی پیش کیا جائے گا کہ کس طرح بی ایس کے ایجوکیشن ہاکی اکیڈمی نے تعلیم اور کھیل کے عظیم مشن کی بنیاد رکھی سکول ایج گروپ کے ٹیلنٹ کو تلاش کیا٬ گراؤنڈ میں ہاکی کھیلنے سے پہلے ایجوکیشن ٹیوشن کی سہولت فراہم کی گئی٬اس موقع پر تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام حالیہ سالانہ امتحانات میں بی ایس کے ایجوکیشن ہاکی اکیڈمی کے طالب علم کھلاڑیوں کے شاندار نتائج اور ہاکی کے میدان میں گراس روٹ لیول سے پنجاب لیول تک کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا جائزہ بھی پیش کیا جائے گا۔

  • Related Posts

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کی چیمپئن ٹرافی٬ کپتان اور آفریدی نے میچ فیس بھی سیلاب متاثرین کے نام کر دی٬ قومی ویمنز ٹیم اور آفیشلز کے ایشیاء کپ کیلئے نیک خواہشات

      : محمد…

    ایشیا کپ مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے عرب کے دلکش صحرائی میدانوں پر شروع٬پاکستان پہلے میچ میں12 ستمبر کو عمان کے خلاف مدمقابل

    : محمد ندیم…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *