پاکستان کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی کپتان ویسٹ انڈیز کریگ بریتھویٹ

:محمد ندیم قیصر (ملتان)

:تفصیلات

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کریگ بریتھویٹ پاکستان کے خلاف دو میچز کی ٹیسٹ سیریز برابری کی بنیاد پر ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں دوسرے ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل ملتان سٹیڈیم میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے مہمان ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کھانے کے بعد پاکستان کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔ دوسرے ٹیسٹ سے قبل بیٹسمینوں کیلئے ریورس سوئپ کی خصوصی پریکٹس کے حوالے سے کریگ بریتھویٹ کا مزید کہنا تھا کہ یہ معمول کا سیشن تھا لیکن ملتان کی سپن پچ پر مدمقابل سپنرز کے مقابلے میں ریورس سوئپ آرٹ سے استفادہ کریں گے ۔انہوں نے مزید کہاکہ کوشش کریں گے زیادہ سے سکور کر سکیں پچھلے میچ میں پچ بہت مشکل تھی۔ کھلاڑیوں کو خود پر اعتماد ہونا چاہیے وہ بہادری سے کھیلیں ہماری کوشش ہوگی میچ جیت کر سیریز برابر کریں۔ کیمر روچ کی ٹیم میں شمولیت بارے انہوں نے کہا کیمروچ ہر بیٹسمین کے خلاف اس کی صلاحیت اور میچ کی صورتحال کے مطابق پرفارم کرکے دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔پاکستان ہوم کنڈیشن کا استعمال کرکے سپن پچ بنا رہا ہے اور پچ کیمرون کیلئے مفید ثابت ہوگی۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان سپن باؤلر واریکن کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کپتان کریگ بریتھویٹ نے کہا کہ واریکن دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی پہلے ٹیسٹ والی شاندار کارکردگی کو دہرانے کیلئے بے چین ہیں۔ ہمیں اندازہ ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی پچ بھی پہلے ٹیسٹ کی طرح ہوگی اس لیے ہمارے بیٹسمینوں نے پریکٹس سیشن میں سپنرز کو کھیلنے کی بھرپور پریکٹس کی ہے ۔

  • Related Posts

    پاکستان سپر لیگ کے پانچ ایڈیشن کھیل چکا۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ خوشگوار : مسٹری سپنر ابرار احمد

    :محمد ندیم قیصر…

    گلیڈی ایٹرز کے باؤلر کا کنگز کے باؤلنگ اٹیک کا منہ توڑ جواب ۔ کوئٹہ نے کراچی کنگز کو کیا سنسنی خیز شکست سے دوچار۔ ایونٹ میں دوسری بار فتح یاب۔

    :محمد ندیم قیصر…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *