
:محمد ندیم قیصر (ملتان )
: تفصیلات
کھیلتا پڑھتا لکھتا نوجوان٬ بننا ہوا آسان
بی ایس کے ایجوکیشن ہاکی اکیڈمی نے سچ کر دکھایا.
بی ایس کے ایجوکیشن ہاکی اکیڈمی سپورٹس گراؤنڈ ملتان کے قیام کی پہلی سالانہ تقریب شایان شان طریقے سے منائی گئی٬جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی٫ چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو واپڈا اسلام آباد چوہدری خالد محمود٬ ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمٰن ٬ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم ٬ایس ای وسیم اختر وہاڑی٬چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ٫ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری منور حسین کمال٬ ڈی او ایلیمنٹری ملتان محمد خالد بھٹہ٬سماجی رہنما غلام سرور اور گورنمنٹ مسلم ہائی سکول ملتان کے پرنسپل رانا محمد اسلم٬پرنسپل ماڈل ہائی سکول ملتان ملک محمد سرفراز ۔رانا محمد بلال٫ فزیکل ایجوکیشن ٹیچر مسلم سکول قیصر رضا٫ اعجاز احمد اور ینگ ہیروز ہاکی کلب ملتان کے ذولفقار احمد نے شرکت کی اور بی ایس کے ایجوکیشنل ہاکی اکیڈمی کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر بی ایس کے اکیڈمی کی منیجمنٹ کی طرف میاں ظفر اللہ بھٹی صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان اور عبدالسعید چیف کوچ بی ایس کے اکیڈمی ٫ کامران شریف چوہدری انٹرنیشنل ہاکی امپائر و ڈائریکٹر بی ایس کے ایجوکیشنل اکیڈمی ٬ نائب صدر ڈی ایچ اے پروفیسر مختار بخاری ٫ تحسین زیدی اور ٹرینر کوچ رومان ٬ غلام عباس ٬ ذیشان علمدار ٬ علی رضا اور محمد فاروق انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی بھی موجود تھے
دریں اثناء پی ایس کے ایجوکیشنل ہاکی اکیڈمی کلرز اور وائٹ ٹیموں کے مابین کانٹے دار ہاکی میچ بھی کھیلا گیا جو کلرز ٹیم نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا٬ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی کی طرف سے بی ایس کے ایجوکیشنل ہاکی اکیڈمی کے کھلاڑیوں میں ہاکی سٹک ٫ یونیفارم ٫ ٹریک سوٹ تقسیم کیے گئے جو احسن اقدام ہے ٫ انہوں نے بی ایس کے ایجوکیشنل ہاکی اکیڈمی کی منیجمنٹ کی قومی کھیل کے فروغ میں شاندار کردار کو خراج تحسین بھی پیش کیا٫
صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان میاں ظفر اللہ بھٹی نے اپنے خطاب میں پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہماری ایسوسی ایشن بی ایس کے اکیڈمی پر محنت کر رہی ہے ٬ ان شاءاللہ پاکستان کی ہاکی کا مستقبل روشن ہے٬ اور پاکستان کو اگلے دو برسوں میں باصلاحیت ٹیلنٹ میسر آئے گا٬ اور پاکستان کا ورلڈ چیمپئن ٬ اولمپکس چیمپئن کا سنہری دور واپس لوٹ کر آئے گا
بی ایس کے ایجوکیشنل ہاکی اکیڈمی ملتان کے چیئرمین نے ملتان کے ڈیجیٹل سوشل میڈیا٫ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ کیا قومی کھیل کے پروموشن میں میڈیا احسن کردار ادا کر رہا ہے.