
:محمد ندیم قیصر ( ملتان)
: تفصیلات
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان نے ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ملتان کے اشتراک سے انڈر 16 انٹر سکولز ہاکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کر دیا چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے بی ایس کے ایجوکیشنل ہاکی اکیڈمی ملتان کے قیام کی پہلی سالگرہ تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں یہ اعلان کیا ۔انہوں نے قومی کھیل کے فروغ میں بی ایس کے اکیڈمی کے کردار کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان کے صدر میاں ظفر اللہ بھٹی ٬ سیکرٹری ڈی ایچ اے کامران شریف چوہدری اور دیگر عہدیداروں کی خدمات قابل تحسین ہیں انہوں نے انڈر 16 انٹر سکولز ہاکی ٹورنامنٹ بارے بتایا اس ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے سکولوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی٬ سی ای او ائیسکو واپڈا اسلام آباد چوہدری خالد محمود ٫ کھیلوں اور تعلیم کی دیگر نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔